(جنازے کی نماز)
میّت کی نماز فرض کفایہ ہے، اگر ایک دو آدمی بھی پڑھ لیں تو سب کے ذمے سے فرض ساقط ہو جائےگا، اور کسی نے بھی نہیں پڑھی تو سب گنہگار ہوں گے۔
جنازے کی نماز میں یہ شرطیں ہیں،
اول میت کا مسلمان ہونا۔
دوسرے میّت کا پاک ہونا۔
تیسرے اس کے کفن کا پاک ہونا۔
چوتھے ستر کا ڈھکا ہوا ہونا۔
پانچویں میّت کا نماز پڑھنے والے کے سامنے رکھا ہوا ہونا۔
یہ شرطیں تو میّت کے متعلق تھیں،اور نماز پڑھنے والے کے لیے سوائے وقت کے باقی تمام وہی شرائط ہیں، جو نماز کی شرائط ہیں۔
جزاک اللّہ۔