(مال غنیمت کے اندر خیانت)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210814-WA0000.jpg
Source

(مال غنیمت کے اندر خیانت)

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب کسی قوم میں مال غنیمت کے اندر خیانت کھلم کھلا ہونے لگے تو ان کے دلوں میں دشمن کا رعب ڈال دیا جاتا ہے۔

جب کسی قوم میں زنا عام طور سے ہونے لگے تو اس میں اموات کی کثرت ہو جاتی ہے۔

جب کوئی قوم ناپ تول میں کمی کرنے لگے تو اس کا رزق اٹھا لیا جاتا ہے، یعنی اس کے رزق م برکت ختم کر دی جاتی ہے۔

جب کوئی عام قوم فیصلوں کے کرنے میں نا انصافی کرتی ہے تو ان میں خونریزی پھیل جاتی ہے۔

جب کوئی قوم عہد کو توڑنے لگے تو اس پر اس کے دشمن مسلط کر دیے جاتے ہیں۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!