(مسلمان مسلمان کا بھائی ہے)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210808-WA0005.jpg
Source

(مسلمان مسلمان کا بھائی ہے)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، خرید و فروخت میں خریداری کی نیت کے بغیر محض دھوکہ دینے کے لئے بولی میں اضافہ نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے بے رخی اختیار نہ کرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے۔

اللہ کے بندے بن کر بھائی بھائی ہو جاؤ۔

مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر زیادتی کرتا ہے، اور اگر کوئی دوسرا اس پر زیادتی کرے، تو اس کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑتا، اور نہ اس کو حقیر سمجھتا ہے۔

اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینہ مبارک کی طرف اشارہ کر کے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔

انسان کے برا ہونے کے لئے اتنا کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔

مسلمان کا خون ، اس کا مال اس کی عزت و آبرو دوسرے مسلمان کے لئے حرام ہے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!