(مُجھے ان سورتوں نے بوڑھا کر دیا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210801-WA0000.jpg
Source

(مُجھے ان سورتوں نے بوڑھا کر دیا)

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللّٰہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر بڑھاپا آگیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے سورہ ہود، سورہ واقعہ، سورہ مرسلات، سورہ نبا، اور سورہ کورت نے بوڑھا کر دیا۔

بوڑھا اس لئے کر دیا کہ ان سورتوں میں قیامت اور آخرت اور مجرموں پر اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب کا بڑا ہولناک بیان ہے۔

حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ ایسا برا وقت نہ آجائے کہ دنیا میں اللّٰہ اللّٰہ بلکل نہ کہا جائے۔

ایک اور حدیث میں اس طرح ہے کہ کسی ایسے شخص کے ہوتے ہوئے قیامت قائم نہیں ہوگی جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے بالکل ہی خالی ہو جائیگی۔

اس حدیث کا مطلب یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ دنیا میں ایسا شخص موجود ہو جو یہ کہتا ہو:

لوگو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اللّٰہ تعالیٰ کی بندگی کرو۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!