نفس اور شیطان کے فتنے

in hive-120412 •  4 years ago 

331a15176fd4a51ce451025eb6b6d37b_20210323064141765.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(نفس اور شیطان کے فتنے)

انسان اس دنیا میں کئی طرح کی آزمائشوں میں مبتلا رہتا ہے۔

ایک طرف شیطان نیکی کے راستے میں بیٹھ کر روکتا ہے۔

جبکہ دوسری طرف نفس نے اسے پھندا ڈالا ہوتا ہے۔

کبھی نفس کی خواہشات انسان کو اللّٰہ تعالیٰ سے دور لے جاتی ہیں اور کبھی شیطان انسان کے دل میں وسوسہ ڈالتا رہتا ہے۔

ہر وقت اسے اچھائی اور برائی کی قوتیں بلاتی رہتی ہیں۔

کیونکہ نفس اور شیطان کی برائی کے ساتھ ساتھ نیک لوگ بھی انسان کو نیکی کی طرف بلاتے ہیں اور شیطان اسے بہکاتے رہتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انسان کے اس بھول جانے کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ فرما رہے ہیں!
اے میرے بندو تم کدھر جا رہے ہو؟

تمہاری منزل تو کہیں اور تھی۔
تم نے اپنا مقصود اور اپنا معبود کسی اور کو سمجھ لیا۔

تمہیں تو اپنے پروردگار کی پوجا کرنی چاہئے تھی لیکن تم نفس کی پوجا کرنے میں لگ گئے۔

اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں، اے بنی آدم! کیا ہم نے تم سے عہد نہیں لیا تھا؟ کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا وہ تمہارا ظاہرًا اور باطنًا دشمن ہے۔
اور تم فقط میری عبادت کرنا یہ بلکل سیدھا راستہ ہے۔

کتنے اچھے سے انسان کو یہ بات سمجھائی گئی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!