(نمازوں کو قضا پڑھنے کا بیان)
قضا اسے کہتے ہیں کہ کسی فرض یا واجب کو اس کے مقررہ وقت گزر جانے کے بعد کیا جائے۔
اور ادا اسے کہتے ہیں کہ کسی عبادت کو اس کے مقرر وقت پر کر لیا جائے۔
جیسے ظہر کی نماز ظہر کے وقت میں پڑھ لی تو ادا کہلائےگی، اور ظہر کا وقت نکل جانے کے بعد پڑھی تو قضاء سمجھی جائے گی۔
تمام فرض نمازوں کی قضا فرض ہے، اور واجب کی واجب ہے، اور بعض سنتوں کی قضاء سنت ہے۔
قصداً اور بلا عذر کسی فرض یا واجب یا سنت مؤکدہ کو اس کے وقت پر ادا نہ کرنا گناہ ہے۔
فرض اور واجب کو وقت پر ادا نہ کرنے کا بہت بڑا گناہ ہے، اور اسکے بعد سنت کا ہے۔
ہاں اگر بلا قصد قضاء ہوجائے، جیسے نماز پڑھنا بھول گیا یا نماز کے وقت آنکھ لگ گئی اور آنکھ نہ کھلی تو گناہ نہیں ہوگا۔
نمازوں کی قضاء جس وقت یاد آجائے، یا جاگے تو فوراً پڑھ لے، دیر کرنا گناہ ہے۔
ہاں اگر وقت مکروہ میں یاد آئے یا جاگے تو وقت مکروہ نکل جانے کے بعد پڑھے۔
جزاک اللّہ۔