(نذر یعنی منّت ماننا کیسا ہے؟)
منّت ماننا جائز ہے، اور منّت مان کر اس کا پورا کرنا واجب ہے۔
جو منّت شریعت کے خلاف نہ ہو اُسے پورا کرنا واجب ہے، اور جو منّت شریعت کے خلاف کام ہو اس کا پورا کرنا ناجائز ہے۔
اور منّت کسی عبادت کی ہونی چاہئے، جیسے میرا فلاں کام ہوگیا تو اللّٰہ تعالیٰ کے لئے دو رکعت نماز پڑھوں گا، یا روزے رکھوں گا یا اتنے مسکینوں کو کھانا کھلاوں گا، یا ہزار روپیہ صدقۃ کروں گا۔
جس چیز کی منّت مانی ہو وہ اس کی قدرت سے باہر نہ ہو ورنہ منت صحیح نہیں ہوگی۔
جیسے کوئی یہ کہے کہ میرا فلاں کام ہوگیا تو فلاں کی دکان کا مال خیرات کر دونگا، یہ منّت بلکل صحیح نہیں ہے، کیونکہ کسی غیر کی دوکان کا مال اُسکی ملکیت نہیں ہے اور اسکی قدرت سے باہر ہے۔
اور خدا کے علاوہ کسی اور کی منت ماننی حرام ہے، کیونکہ منّت بھی ایک طرح کی عبادت ہے، اور عبادت کا خدا کے سوا اور کوئی مستحق نہیں ہے۔
جزاک اللّہ۔