(قیامت کے دن سورج مخلوق سے قریب کر دیا جائے گا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210810-WA0000.jpg
Source

(قیامت کے دن سورج مخلوق سے قریب کر دیا جائے گا)

حضرت مقداد رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:

قیامت کے دن سورج مخلوق سے قریب کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ ان سے صرف ایک میل کی مسافت کے بقدر رہ جائے گا۔

اور اس کی گرمی سے لوگ اپنے اعمال کے بقدر پسینہ میں ہوں گے۔

یعنی جن کے اعمال جتنے برے ہوں گے اسی قدر اُن کو پسینہ زیادہ آئے گا۔

بعض وہ ہوں گے جن کا پسینہ اُن کے ٹخنوں تک ہوگا اور بعض کا پسینہ ان کے گھٹنوں تک ہوگا، اور بعض کا ان کی کمر تک ہوگا، اور بعض وہ ہوں گے جن کا پسینہ ان کے منہ تک پہنچ رہا ہوگا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا کہ ان کا پسینہ یہاں تک پہنچ رہا ہوگا۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!