(قربانی کی اصل روح)
ہر عبادت کا ایک مواقع اور ایک محل ہوتا ہے، مثلاً کوئی شخص یہ سوچے کہ میں نماز نہ پڑھوں، اور اس کے بجائے غریب کی مدد کر دوں۔
تو اس سے نماز کا فریضہ ادا نہیں ہو سکتا، غریب کی مدد کرنے کا اجر و ثواب اپنی جگہ، لیکن جو دوسرے فرائض ہیں، وہ اپنی جگہ فرض و واجب ہیں۔
اور قربانی کے خلاف جو پروپیگنڈہ کیا گیا ہے وہ عقل کے خلاف ہے، اور یہ معاشی بدحالی کا سبب ہے، اور معاشی اعتبار سے اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ درحقیقت قربانی کے سارے فلسفے اور اس کی روح کی نفی ہے۔
قربانی تو مشروع ہی اسلئے کی گئی ہے کہ یہ کام تمہاری عقل اور سمجھ میں آ رہا ہو، یا نہ آرہا ہو، پھر بھی یہ کام کرو۔
اسلئے کہ ہم نے اس کے کرنے کا حکم دیا ہے، ہم جو کہیں اس پر عمل کر کے دکھاؤ، یہ قربانی کی اصل روح ہے۔
یاد رکھو کہ، جب تک انسان کے اندر اتباع پیدا نہیں ہو جاتی اس وقت تک انسان انسان نہیں بن سکتا، جتنی بدعنوانیاں، جتنے مظالم، جتنی تباہ کاریاں آج انسانوں کے اندر پھیلی ہوئی ہیں۔
وہ درحقیقت اس بنیاد کو فراموش کرنے کی وجہ سے ہے کہ انسان اپنی عقل کے پیچھے چلتا ہے، اللّٰہ کے حکم کی اتباع کی طرف نہیں جاتا۔
جزاک اللّہ۔