(گھر کے کام کاج پر اجر و ثواب)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210604-WA0006.jpg
Source

(گھر کے کام کاج پر اجر و ثواب)

بعض مرتبہ ہم لوگوں کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ یہ شوہر بیوی کے تعلقات ایک دنیاوی قسم کا معاملہ ہے۔

اور یہ صرف خواہشات کی تکمیل ہے۔

ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ دینی معاملہ بھی ہے، اس لئے کہ اگر عورت یہ نیت کر لے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ذمے یہ فریضہ عائد کیا ہے، اور اس کا مقصد شوہر کو خوش کرنا ہے۔

اور شوہر کو خوش کرنے کے واسطے سے اللّٰہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے۔

تو پھر یہ سارا عمل ثواب بن جاتا ہے۔

گھر کا جو کام خواتین کرتی ہیں، اور اس میں نیت شوہر کو خوش کرنے کی ہے۔

تو صبح سے لیکر شام تک وہ جتنا کام کر رہی ہیں، وہ سب اللہ تعالیٰ کے یہاں عبادت میں لکھا جاتا ہے۔

چاہے وہ کھانا پکانا ہو، گھر کی دیکھ بھال ہو، یا بچوں کی تربیت ہو، یا شوہر کا خیال ہو، یا شوہر کے ساتھ خوش دلی کی باتیں ہوں، ان سب پر اجر لکھا جا رہا ہے، بشرطیکہ نیت درست ہو۔

IMG-20210604-WA0007.jpg
Source

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!