(گھریلو زندگی پورے تمدن کی بنیاد ہے)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210703-WA0005.jpg
Source

(گھریلو زندگی پورے تمدن کی بنیاد ہے)

مرد و عورت کے تعلقات، خاندانی تعلقات ایسی چیز ہے کہ قرآن کریم نے اس کے نازک نازک جزوی مسائل بھی صراحت کے ساتھ بیان فرمائے ہیں۔

ایک ایک چیز کھول کر بیان کر دیا ہے، اور پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تشریح فرمائی۔

اس کی کیا وجہ ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے مرد و عورت کے جو تعلقات ہیں، اور انسان کی جو گھریلو زندگی ہے، یہ پورے تمدّن کی بنیاد ہے۔

اور اس پر پورے تہذیب و تمدن کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔

اگر مرد و عورت کے تعلقات استوار ہیں، خوشگوار ہیں، اور دونوں ایک دوسرے کے حقوق ادا کر رہے ہیں تو اس سے گھر کا نظام درست ہوتا ہے، اور گھر کا نظام درست ہونے سے اولاد درست ہوتی ہے اور اولاد درست ہونے سے معاشرہ سنورتا ہے۔

اور اس پر پورے معاشرے کی عمارت کھڑی ہوتی ہے، لیکن اگر گھر کا نظام خراب ہو، اور شوہر بیوی کے درمیان رات دن تو تو میں میں ہوتی ہو، تو اس سے اولاد پر برا اثر پڑے گا۔

اور اسکے نتیجے میں جو قوم تیار ہوگی اس کے بارے میں آپ تصوّر کر سکتے ہیں کہ کسی شائستہ قوم کے افراد بن سکتے ہیں یا نہیں۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!