(ہر شخص اپنے فرائض ادا کرے)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210626-WA0005.jpg
Source

(ہر شخص اپنے فرائض ادا کرے)

اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر شخص اپنے فرائض کی ادائیگی کی طرف توجہ کرے۔

اگر ہر شخص اپنے فرائض ادا کرنے لگے تو سب کے حقوق ادا ہو جائیں۔

اگر مزدور اپنے فرائض ادا کردے تو سرمایہ دار اور مالک کے حقوق ادا ہوگئے، اگر سرمایہ دار اور آجر اپنے فرائض ادا کر دے تو مزدور کے حقوق ادا ہوگئے۔

شوہر اگر اپنے فرائض ادا کرے تو بیوی کا حق ادا ہوگیا۔

اور اگر بیوی اپنے فرائض ادا کرے تو شوہر کا حق ادا ہوگیا، شریعت کا اصل مطالبہ یہی ہے کہ تم اپنے فرائض ادا کرنے کی فکر کرو۔

قرآن کریم کا ارشاد ہے (سورہ مائدہ کی آیت نمبر ۱۰۵)

اے ایمان والو: اپنے آپ کی فکر کرو کہ تمہارے ذمے کیا فرائض ہیں؟ اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول کے تم سے کیا مطالبات ہیں؟

شریعت، دیانت، امانت اور اخلاق کے تم سے کیا مطالبات ہیں، ان مطالبات کو بجا لاؤ، دوسرا شخص اگر گمراہی میں مبتلا ہے، اور اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا ہے تو اس کا نقصان تمہارے اوپر نہیں ہوگا بشرطیکہ تم اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دے رہے ہو۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!