(کسی انسان کو تکلیف پہنچانا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210618-WA0008.jpg
Source

(کسی انسان کو تکلیف پہنچانا)

حضرت عبدالرحمن بن ابو لیلیٰ رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے یہ قصہ سنایا کہ وہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے۔

اُن میں سے ایک صحابی کو نیند آگئی دوسرے آدمی نے جاکر مذاق میں اس کی رسّی لے لی۔

جب سونے والے کی آنکھ کھلی اور اسے اپنی رسّی نظر نہیں آئی تو وہ پریشان ہوگیا، اس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

کسی مسلمان کے لئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے۔
(ابوداؤد)

حضرت بریدہ رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

مومن کا قتل کیا جانا اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک ساری دنیا کے ختم ہو جانے سے زیادہ بڑی بات ہے۔

مطلب یہ کہ جیسے دنیا کا ختم ہو جانا لوگوں کے نزدیک بہت بڑی بات ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مومن کا قتل کرنا، اس سے بھی زیادہ بڑی بات ہے۔

IMG-20210618-WA0010.jpg
Source
جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!