(صاحب ایمان کے لئے اتباع سنت لازم ہے)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210701-WA0001.jpg
Source

(صاحب ایمان کے لئے اتباع سنت لازم ہے)

ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ سنتیں چھوڑنے سے ذلت ہوتی ہے۔

لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ سارے کفار و مشرکین، امریکہ اور دوسرے یورپی ممالک والے، سب نے سنتیں چھوڑ رکھی ہیں۔

اور اسکے باوجود خوب ترقّی کر رہے ہیں، اور خوب اُن کی عزت ہو رہی ہے، ان کو کیوں ترقّی ہو رہی ہے؟

بات اصل میں یہ ہے کہ تم صاحب ایمان ہو، تم نے محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھا ہے، تم جب تک ان کے قدموں پر سر نہیں رکھو گے، اس وقت تک اس دنیا میں تمہاری پٹائی ہوتی رہے گی۔

اور تمہیں عزت حاصل نہیں ہوگی، کافروں کے لیے تو صرف دنیا ہی دنیا ہے، وہ اس دنیا میں ترقّی کریں، عزت کرائیں، جو چاہے کرائیں، تم اپنے آپ کو ان پر قیاس مت کرو۔

چودہ سو سال کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، جب تک مسلمانوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کیا اس وقت تک عزت بھی پائی، شوکت بھی حاصل کی، اقتدار بھی حاصل کیا۔

لیکن جب سے سنتیں چھوڑ دی ہیں، اس وقت سے دیکھ لو، کیا حالت ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم تمام کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!