(صفائی اور تندرستی)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210313-WA0005.jpg
Source

(صفائی اور تندرستی)

اللہ تعالیٰ کی ہزار نعمتوں میں سے ایک نعمت تندرستی بھی ہے۔

ہمارے سامنے لذیذ لذیذ کھانا رکھا ہو عمدہ سے عمدہ پھل اور میوے ہوں، اور بہترین شربت اور جوس ہو، لیکن اگر ہم بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے ان چیزوں کے کھانے سے منع کیا ہو اور کہہ دیا ہو کہ اگر ایک بھی لقمہ یہ ایک گھونٹ بھی کھایا یہ پیا تو بیماری اور بڑھ جائیگی۔

تو ہم اُن کے کھانے کو ترس جاتے ہیں، سب کو کھاتے دیکھتے اور منہ تکتے رہتے ہیں۔

یہ کیوں ہوتا ہے؟ اسی کہ ہم تندرست نہیں ہیں، اور بیمار ہیں تو بیماری کیسے ہوئی؟

کبھی بھوک سے زیادہ کھانا کھا لیا یہ مزے کے لئے بروقت شربت پی لی۔

اور اسی وجہ سے کھانا ہضم نہیں ہوا، پیٹ میں درد ہونے لگا، اور پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بخار آنے لگا اور ہم بیمار ہوگئے۔

اسی لیے ہمیں وقت پر کھانا کھانا چاہیے، اور بھوک جتنی ہو اتنا ہی کھانا چاہیے، اور صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!