(سفر کے دوران ایک کو امیر بنا لو)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210528-WA0012.jpg
Source

(سفر کے دوران ایک کو امیر بنا لو)

آج کی دنیا میں جہاں مرد و عورت کی مساوات اُن کی برابری اور آزادی نسواں کا بڑا زور و شور ہے۔

ایسی دنیا میں لوگ یہ بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں کہ شریعت نے مرد کو حاکم بنایا ہے، اور عورت کو محکوم بنایا ہے۔

مرد اور عورت زندگی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں، زندگی کا سفر دونوں کو ایک ساتھ طے کرنا ہے۔

اب زندگی کے سفر کے طے کرنے میں انتظام کے خاطر یہ لازمی بات ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک شخص سفر کا ذمّہ دار ہو۔

حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ جب بھی دو آدمی کوئی سفر کر رہے ہوں، چاہے وہ سفر چھوٹا سا کیوں نہ ہو، اس سفر میں اپنے میں سے ایک کو امیر بنالو، امیر بنائے بغیر سفر نہیں کرنا چاہیے۔

لہٰذا جب ایک چھوٹے سے سفر میں امیر بنانے کی تاکید کی گئی ہے تو زندگی کا یہ طویل سفر جو ایک ساتھ گزارنا ہے۔

اس میں یہ تاکید کیوں نہیں ہوگی اپنے میں سے ایک کو امیر بنالو، تاکہ بد نظمی پیدا نہ ہو۔

بلکہ انتظام قائم رہے، اس انتظام کو قائم کرنے کے لئے کسی کو امیر بنانا ضروری ہے۔

جزاک اللّہ۔

IMG-20210528-WA0011.jpg
Source

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

@tipu curate