(شیطان کا گھر میں داخل ہونا)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210816-WA0001.jpg
Source

(شیطان کا گھر میں داخل ہونا)

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللّٰہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا:

جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور داخل ہونے اور کھانے کے وقت اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے:

یہاں تمہارے لئے نہ رات ٹھہرنے کی جگہ ہے اور نہ رات کا کھانا ہے۔

اور جب گھر میں داخل ہوتا ہے اور داخل ہوتے وقت اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ یہاں تمہیں رات رہنے کی جگہ مل گئی اور جب کھانے کے وقت بھی اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ یہاں تمہیں رات رہنے کی جگہ اور کھانا بھی مل گیا۔

اسلئے جب کبھی آپ گھر میں داخل ہوں یا کھانا کھانے کے وقت ضرور سے بسم اللّٰہ پڑھیں، بلکہ ہر کام سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہئے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Great post...