(شوہر کی ناشکری)
دو خرابیاں خواتین کے اندر ایسی ہیں جو جہنّم کی طرف لے جانے والی ہیں، جو عورت ان سے بچ جائے گی وہ انشاء اللہ جہنّم سے بھی بچ جائے گی۔
پہلی خرابی یہ ہے کہ لعن طعن بہت کرتی ہو، یعنی ایک دوسری کو لعنت دینے کا رواج تمہارے اندر بہت زیادہ ہے۔
معمولی معمولی بات پر کسی کو بددعا دے دی کسی کو کوسنا دے دیا کسی کو برا بھلا کہہ دیا اور طعنہ دینا بھی بہت ہے۔
طعنہ اس بات کو کہتے ہیں کہ ایسا جملہ بول دیا جس سے دوسرے کے جسم میں آگ لگ گئی، اس کا دل ٹوٹ گیا اس کے نتیجے میں دوسرے کو پریشان کر دیا۔
دوسری خرابی یہ ہے کہ شوہر کی ناشکری بہت کرتی ہے، یعنی اگر کوئی بیچارہ شریف سیدھا شوہر وہ جان مال اور محنت خرچ کرکے تمہیں راضی کرنے کی فکر کر رہا ہے۔
لیکن تمہاری زبان پر شکر کا کلمہ مشکل ہی سے آتا ہے، بلکہ ناشکری کے کلمات زبان سے نکالتی ہو۔
یہ دو سبب ہیں جن کی وجہ سے تم جہنّم میں زیادہ جاؤ گی۔
اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے، آمین۔
جزاک اللّہ۔