(سجدہ تلاوت کسے کہتے ہیں؟)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210429-WA0006.jpg
Source

(سجدہ تلاوت کسے کہتے ہیں؟)

سجدہ تلاوت یعنی تلاوت کے معنی پڑھنے کے ہیں۔

قرآن مجید میں چند جگہ ایسے ہیں جن کو پڑھنے یا کسی کو پڑھتے ہوئے سننے سے سجدہ کرنا واجب ہو جاتا ہے، اسی کو سجدہ تلاوت کہتے ہیں۔

تمام قرآن میں چودہ مقام ہیں جن کو چودہ سجدے کہتے ہیں۔

اگر نماز کے باہر سجدے کی آیت پڑھی ہے تو بہتر یہی ہے کہ جس وقت سجدے کی آیت پڑھی ہے اسی وقت سجدہ کرلے، لیکن اگر اس وقت نہیں کیا جب بھی کوئی گناہ نہیں زیادہ تاخیر کرنا مکروہ ہے۔

اور نماز سے باہر سجدہ کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہوکر تکبیر کہتا ہوا سجدہ کرلے۔

اور پھر تکبیر کہتا ہوا اُٹھ کھڑا ہو، لیکن اگر بیٹھے ہی سے سجدے میں گیا اور سجدے سے اُٹھ کر بیٹھ گیا، جب بھی سجدہ ادا ہوجائےگا۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!