( سورہ بقرہ سب سے اونچا حصّہ ہے)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210809-WA0000.jpg
Source

( سورہ بقرہ سب سے اونچا حصّہ ہے)

حضرت معقل بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن کریم کی چوٹی یعنی سب سے اونچا حصّہ سورہ بقرہ ہے۔

اس کی ہر آیت کے ساتھ اسّی فرشتے اُترے ہیں، اور آیت الکرسی عرش کے نیچے سے نکالی گئی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے خاص خزانے سے نازل ہوئی ہے۔

پھر اس کو سورہ بقرہ کے ساتھ ملا دیا گیا یعنی اس میں شامل کر لیا گیا۔

اور سورہ یاسین قرآن کریم کا دل ہے۔

اس کو جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کی نیت سے پڑھے گا تو یقیناً اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔

لہٰذا اس سورت کو اپنے مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو، تاکہ روح کے نکلنے میں آسانی ہو۔

حدیث شریف میں سورہ بقرہ کو قرآن کریم کی چوٹی غالباً اس وجہ سے فرمایا ہے کہ اسلام کے بنیادی اور عقائد اور شریعت کے احکام کا جتنا تفصیلی بیان سورہ بقرہ میں کیا گیا ہے اتنا اور اس طرح قرآن کریم کی کسی دوسری سورت میں نہیں کیا گیا۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!