(تین شخص جن سے اللّٰہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں)

in hive-120412 •  4 years ago 

IMG-20210726-WA0001.jpg
Source

(تین شخص جن سے اللّٰہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں)

حضرت ابو درداء رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

تین شخص ایسے ہیں جن سے اللّٰہ محبت فرماتے ہیں اور انہیں دیکھ کر بے حد خوش ہوتے ہیں۔

ان میں سے ایک وہ شخص ہے جہاد میں اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اکیلا لڑتا رہے۔

جبکہ اس کے ساتھی میدان چھوڑ جائیں پھر یا تو وہ شہید ہو جائے یا اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرمائیں اور اسے غلبہ عطا فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں: میرے اس بندہ کو دیکھو! میری خوشنودی کی خاطر کس طرح جنگ میں جما رہا۔

دوسرا وہ شخص ہے جس کے پہلو میں خوبصورت بیوی ہو اور بہترین نرم بستر موجود ہو، اور پھر وہ ان سب کو چھوڑ کر تہجّد میں مشغول ہو جائے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: دیکھو! اپنی چاہتوں کو چھوڑ رہا ہے اور مجھے یاد کر رہا ہے، اگر چاہتا تو سوتا رہتا۔

تیسرا وہ شخص ہے جو سفر میں قافلے کے ساتھ ہو اور قافلے والے رات دیر تک جاگ کر سو چکے ہوں۔

یہ اخیر شب میں طبیعت چاہے نہ چاہے ہر حال میں تہجّد کے اٹھ کھڑا ہو۔

اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان تینوں میں شامل فرمائیں۔
آمین

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!