اگر مجھ سے میری کوئی تین خواہشیں پوچھی جائیں تو میں یہ تین خواہشات کا ذکر کرنا مناسب سمجھوں گا۔ میرے نزدیک یہ سب سے ضروری عوامل ہیں جن کی تکمیل کے لیئے ہر آدمی کو کام کرنا چاہیے اور میں بھی اپنی زندگی میں انکو اپنا پہلا مقصد رکھوں گا
۱) دنیا میں امن کا قیام
دنیا میں روزِ ازل سے ہی لڑائیاں اور جنگیں چلی آ رہی ہیں۔ کبھی افراد کی آپس کی لڑائی ہوتی رہی ہے اور کبھی ملکوں کی اور قوموں کی لڑائیاں ہوتی ائی ہیں۔ ان لڑائیوں اور جنگوں کی بنیادی وجہ یا تو طاقت کا حصول ہوتا ہے یا پھر وسائل کا حصول ہوتا ہے۔ ان سے بہت سے لوگوں نے اپنی قیمتی جانیں گنوائیں ہیں۔ میری سب سے پہلی خواہش یہی ہوگی کے دنیا میں امن ہو جائے۔ کوئی ایک فرد کسی دوسرے فرد کو کوئی تکلیف نہ دے۔ کوئی ملک کسی دوسرے ملک کو تباہ نہ کرنا چاہے۔ ہر کوئی دوسرے سے منافقت چھوڑ کے دوسرے کو سہارا دے۔ اس سے دنیا کتنی خوبصورت ہو جائے گی اور ہر طرف امن سکون ہوگا۔
۲) کوئی بھوک سے نہ مرے
دنیا میں ہر سال بھوک کی وجہ سے بہت سی لوگ مر جاتے ہیں يا کچھ لوگ خودکشی کر لیتے ہیں۔ کچھ لوگ بھوک کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل کر دیتے ہیں۔ کتنا مشکل ہے صرف یہ تصور کرنا بھی کہ کوئی انسان، کوئی بچہ، کوئی معصوم خوراک نہ ملنے کی وجہ سے مر جائے۔ میری دوسری خواہش یہی ہے کہ کوئی بھوک سے نہ مرے ۔ ہے فرد کو کھانا اور زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ اگر ایسا ہو جائے تو لوگ شاید ایک دوسرے سے اتنی نفرت نہ کریں۔ لوگ شاید ایک دوسرے کی جان بخشی کریں۔ شاید دنیا میں جرائم کم ہو جائیں کیوں کہ زیادہ تر لوگ مجبوری میں بھی جرائم کرتے ہیں
۳) میرے ملک کی ترقی و خوشحالی
میری تیسری خواہش یہ ہے کہ میرا ملک پاکستان خوب ترقی کرے ہر محب وطن فرد پر ملک سے وفاداری فرض ہوتی ہے۔ ہر باشعور فرد پہلے اپنے ملک کا مفاد دیکھتا ہے پھر ذاتی مفاد دیکھتا ہے۔ اس ملک کے باسی لوگ چین کی زندگی بسر کریں۔ یہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پے گامزن ہو۔ ہر فرد کو اپنی ذمّہ داری کا احساس ہو۔ میں چاہتا ہوں میرا ملک دوسرے مشکل سے دوچار ممالک کی مدد کرے۔ انشاءاللہ ایک روز ایسا آئے گا کہ میرا ملک خوشحال ہوگا۔ امین یا ربّ العالمین ۔
ان تمام خواہشات کی تکمیل کے لیئے ضروری ہے کہ تمام انسان منافقت اور بےایمانی چھوڑ دیں۔ لوگ ایک دوسرے کا بھلا کریں۔ لوگ لالچ چھوڑ دیں۔ انفرادی خوشی کو چھوڑ کے اجتماعی خوشی کا خیال رکھا جائے۔ ہر فرد اپنی ذمّہ داریاں احسن طریقے سے سنبھالے۔
Hi @ahmadhassankhan
Participated in engagement challenges but not participated properly. Please read the Engagement Challenge Rules.
Contact us if necessary. Discord link
Regards,
@jakaria121 (moderator):-
Join our Discord server. Incredible India Discord Link
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit