Incredible India monthly contest of February#1 by @sampabiswas|Experience of the beginning of the new year, Pakistan

in hive-120823 •  6 hours ago 

السلام علیکم ،

میری طرف سے ایک دفعہ پھر خوش امدید نئے سال کی امدد ہوئی ہے اور اس میں میری بہت ساری خواہشات ایسی ہیں جن کو پورا کرنا ، میری اولین خواہش ہے۔

2025 کا پہلا دن میں نے جس طرح گزارنے کا سوچا تھا اللہ پاک نے میری سوچ کو پورا فرمایا ۔اور میں نے بالکل اسی طرح اپنا 2025 کا دن گزارا پہلا دن گزارا ۔مجھے اس دن بڑی خواہش تھی کہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کے ایک چھوٹا سا خوبصورت سا کیک کاٹوں اور اپنے بچوں کے ساتھ اس خوشی کو انجوائے کروں۔ اللہ نے میری خواہش پوری فرمائی اور ایک بہت لذیذ کیک میری چھوٹی سی بیٹی نے بنا کے کھلایا ۔جس کے اوپر چاکلیٹ کی ٹاپنگ کی گئی تھی جو ہم سب کی فرمائش تھی۔۔

Screenshot_20250207-000405_Gallery.jpg

اس دن ہم سب نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورت وقت گزارا۔ کیونکہ میرے بچوں کے ذہن میں اس دن کے حوالے سے بہت سارے مزاحیہ باتیں اور گیمز تھے۔ ہم نے سب نے مل کے ان اس وقت کو انجوائے کیا۔ اور ایک دوسرے کو مزاحیہ لطیفے سنا کہ خوش کیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بہترین فیملی ٹائم تھا۔

سوال پوچھا گیا ہے کہ نئے سال کے اغاز میں ہماری کچھ،ایسی یادیں جو کہ ہماری زندگی پر انمٹ نقوش چھوڑ گئی ہوں۔وہ کون سی ہے؟
تو میرا جواب یہ ہے کہ جنوری ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اس شروع سے ہی ہمارے پاس کافی ساری ایسی یادیں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں جو کہ، سارا سال ہمارے ساتھ نبھاتی ہیں۔ پہلی جنوری کو میری امی کی پیدائش ہوئی تھی ۔اور ان کی سالگرہ ہے۔ لہذا صرف ہمارے گھر میں ہی نہیں بلکہ ہم سب بہن بھائیوں کے گھر میں ہماری امی کی سالگرہ کو نیو ایئر کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔
ہم لوگ سالگرہ منانے کے اتنے خاص شوقین نہیں ہیں۔ مگر اپنی امی کی سالگرہ کو منا کے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے ۔میں نے اسٹیمیٹ پر اپنی امی کی امد پر ان کی سالگرہ کی پوسٹ بھی ڈالی تھی ۔اسی طرح جیسے جیسے جنوری اگے گزرتا ہے اس میں اور کچھ میموریز شامل ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ مطلب کہ میرے شوہر کی سالگرہ بھی 22 جنوری کو ہی اتی ہے ۔یعنی ہر سال جنوری میں یہ دو سالگرہ تو ہماری میموری میں شامل ہوتی ہی ہے۔ اس کے علاوہ 31 جنوری کو میری اپنی بھی سالگرہ اتی ہے ۔دیکھا جائے تو جنوری کا مہینہ ہماری زندگی میں کافی اہمیت کا حامل ہے ۔یہ تین ایسے لوگ ہیں جو کہ میری ذات سے ہی وابستہ ہیں ۔ایک تو میں خود ہوں دوسرے میرے شوہر اور تیسری میری امی۔ ویسے میں اپنی اور اپنے شوہر کی تو سالگرہ نہیں مناتی لیکن اپنی امی کی سالگرہ کو منانا پسند کربتی ہوں۔

20250206_203051.jpg
یہ یادگار دن بہت ہی خوبصورتی سے گزرا۔ ہمارے بچوں نے ہمارے لیے کافی سرپرائز پلان کیے ہوئے تھے ۔نہ صرف خوبصورت سا کیک بنایا ۔بلکہ کمرے کی ڈیکوریشن بھی ہمارے لیے سرپرائز تھی۔ بھی بہت پیارے طریقے سے سجایا تھا ۔اس کے علاوہ ماما کو اور بابا کو گفٹس بھی بچوں نے اپنی پاکٹ منی جمع کر کے دیے۔ مجھے بھی ایک سوٹ اور میرے میاں کو بھی ایک سوٹ بچوں نے تحفے کے طور پہ دیا۔ ہمارے لیے یہ سب کچھ بہت اچانک تھا۔

IMG-20250207-WA0005.jpg
ہم سب اس چیز کو انجوائے کر رہے تھے۔ مجھ سے بھی بچوں نے ڈیمانڈ کی کہ کیونکہ اج اپ کی شادی کی سالگرہ ہے اس لیے اچھا سا تیار ہوں میں بچوں کی خواہش پر تیار ہونے چلی گئی۔ جب واپس ائی تو بچوں نے سارا کمرہ سجا رکھا تھا۔ اور وہاں پر ہماری سالگرہ کا اہتمام تھ۔ا شادی کی سالگرہ منانا کوئی ضروری تو نہیں ہے ۔مگر دل کی خوشی کے لیے انسان کچھ بھی کرتا ہے۔

IMG-20250207-WA0003.jpg

میں اپنا اپنے بچوں کی اتنی معصوم سی خوشی کو انجوائے کرنے کے سٹائل سے بہت متاثر ہوئی۔ اور میں اپنے بچوں کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے ماں باپ کے لیے اس دن کو یادگار بنایا اگلے سال تک مجھے یہ دن یاد رہے گا انشاءاللہ۔

2BCfkBRHmbhyfuNAQhR2CgfikiRLNpEFM2YnVwBH4CuQtccGeLEHRY.png

میں دعوت دیتی ہوں۔

@suleha,@muhammadfaisal,@adliosa

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!