اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب لوگگ اُمید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں
میرا عنوان ہے لیلن کی پرنٹڈ قمیض کی کٹنگ کیسے کی جاتی ہے
آج میں آپ لوگوں کو تفصیل کے ساتھ لیلن کی پرنٹڈ قمیض کی کٹنگ کرنے کا طریقہ بتاتی ہوں کہ کس طرح سے کٹنگ کی پرنٹڈ قمیض کی
سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو قمیض کا کپڑا دکھاتی ہوں کی پرنٹ قمیض کسے کہتے ہیں
لیلن کی قمیض کا فرنٹ بیک اور آستین کا کپڑا ایک ساتھ ہی مِلتا ہے اس میں سے میں نےسب سے پہلے قمیض کا پچھلا حصہ الگ کیا
اس کے بعد میں نے آستینوں کا کپڑا الگ کیا اس طرح سے
اب میں نے قمیض کے پہلے حصے کو اچھے سے فولڈ کیا اس طرح سے
اور پھر میں نے قمیض کے پچھلے حصے کو فولڈ کیا اور پہلے حصے کے اوپر دونوں کو برابر کر کے رکھ دیا اس طرح سے
اور پھر میں نے قمیض کی کٹنگ کے لیے ناپ والی کالی قمیض اس کے اوپر رکھی
اور اب میں نے اس کی کٹائی کرنا شروع کی قمیض کی کٹائی میں نہیں نیچے والی سائیڈ سے کی جسے ہم دامن کہتے ہیں کیونکہ کپڑے کی چوڑائی بہت زیادہ تھی اور ناپ والی قمیض کی چوڑائی کم تھی اس لیے میں نے نیچے سے کٹائی شروع کی
اور پھر میں نے فٹنگ کے پاس سے اس کی کٹائی شروع کی تاکہ فٹنگ صحیح بیٹھ جائے قمیض کی
اور اب میں نے کندھے کے پاس سے کٹائی کرنا شروع کی پہلے میں نے ناپ لیا اس کے بعد میں نے گولائی والی کٹنگ کی اور اوپر کے سائیڈ سے سیدھی کٹنگ کی تاکہ کندھے کے پاس کی شیپ صحیح آئے اس طرح سے
کندھے کی کٹنگ کرنے کے بعد میں نے اوپر والی سائیڈ سے تھوڑا سا ترچھا کاٹا جسے ہم تیرا کہتے ہیں
قمیض کی کٹنگ ہوگئی ہے مکمل اب میں آستینوں کی کٹنگ کرنے لگی ہوں اور ساتھ ساتھ آپ کو بتاتی ہوں کہ کس طرح سے میں نے آستینوں کی کٹنگ کی
یہ ہے آستینوں کا کپڑا
اس کو میں نے سب سے پہلے فولڈ کیا اس طرح سے
اور پھر ناپ والی آستین اس کے اوپر پر رکھی اس طرح سے
اور پھر آستینوں کی کٹائی میں نے نیچے والی سائیڈ سے اسٹارٹ کی کی اور آستینوں کی کٹنگ میں نے تھوڑی ترچھی کی ہے
اور آستینوں کے اوپر والی سائیڈ سے میں نے تھوڑی اڑی کرکٹنگ کی
اور یہ مکمل ہو گئی ہماری آستینوں کی کٹنگ بھی
امید کرتی ہوں آپ لوگوں کو قمیض کی کٹنگ کی اچھے سے سمجھ آگئی ہوگی کہ کس طرح سے ہم نے قمیض کی کٹنگ کرنی ہے
![CollageMaker_20211003_114004832.jpg](UPLOAD FAILED)
@ایمان786
Very nice 👍
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
میں آپ کو بہت دے رہا ہوں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit