السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیسے ہیں آپ سب لوگ امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں
میرا آج کا عنوان ہے ڈیزائننگ ٹراوزر
آج میں آپ لوگوں کو ایک اور ڈیزائن بتاتی ہوں کہ گھر میں ہم کس طرح سے ڈیزائنگ کر سکتے ہیں ٹراوزر کو سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو ٹراوزر کا کپڑا دکھاتی ہوں
اب میں ٹراؤزر کی کٹنگ کرتی ہوں جب بھی کیسی ٹراؤزر پر ڈیزائن ڈالنا ہوتا ہے تو ٹراؤزر کی لمبائی کم رکھتے ہیں کیونکہ ڈیزائننگ سے ٹراوزر کی لمبائی زیادہ ہو جاتی ہے یہ دیکھیں میں نے ٹراؤزر کی کٹنگ کی ہے اور اس کی لمبائی کم رکھی ہے میں نےجتنا ڈیزائن ڈالنا ہے اتنے انچ اس کی لمبائی کم رکھی ہے
یہ ہے سفید کلر کی کی ڈیزائننگ لیس جو کہ میں نے ٹراؤزر میں ڈیزائن ڈالنے میں استعمال کرنی ہے
اور یہ ہے وہ کپڑا جس پر میں نے پلیٹ ڈالنی ہے میں نے کپڑا تھوڑا زیادہ رکھا ہے کیونکہ پلیٹ ڈالنے سے کپڑے کی لمبائی کم ہو جائے گی
اور پلیٹ میں نے مشین سے ڈالی سب سے پہلے میں نے ایک پلیٹ ڈالی پھر دوسری اس ہی طرح کرتے ہوئے میں نے ساری پلیٹیں اس کپڑے کے اوپر ڈالی اور ہمارے پاس پانچ پلیٹیں ڈال گئی کپڑے کے اوپر
اور اب میں نے سفید کلر کی لیس کو پلیٹ ڈالے ہوئے کپڑے کے ساتھ سلائی کیا ہے اس طرح سے
اور پھر میں نے ٹراؤزر کو سلائی کیا لیس کے دوسرے حصے کے ساتھ اس طرح سے
اور اب میں نے پلیٹ ڈالے ہوئے کپڑے کو سیدھا رکھ کر ایک سلائی لگائی اور پھر ٹراؤزر کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ رکھ کر دوسری سلائی لگائی تاکہ سلائی بیٹھ جائے
اب یہ دیکھیں ہمارا ڈیزائن تیار ہوگیا ہے
اور پھر میں نے وائٹ کلر کے موتی لیے
اور موتی والی سائیڈ سے میں نے پلیٹ کے اوپر کر کے موتی لگائے
اور ایک ایک کرکے ٹراوزر کے اوپر سارے موتی لگائے تاکہ اس کی لُک مزید اچھی ہو جائے
اور یہ تیار ہوگیا ہمارا ٹراوزر ہے
امید کرتی ہوں آپ کو ٹراوزر کے ڈیزائن کی اچھے سے سمجھ آئی ہوگی کہ ہم نے کس طرح سے ٹراؤزر پر سمپل ڈیزائن کرنی ہےہے
ماشاءاللہ بہت اچھی پوسٹ تیار کی ہے آپ نے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Good work is being done by you mrs.hard worker.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit