السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب لوگ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں
میرا آج کا عنوان ہے قمیض پر شیشہ کیسے لگتے ہیں
آج میں آپ لوگوں کو شیشہ لگانے کا طریقہ بتاؤں گی کہ کس طرح سے قمیض پر شیشے لگاتے ہیں
سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو قمیض کا ٹریس دکھاتی ہوں کہ میں نے ٹریس بازار سے لگوایا قمیض کے فرنٹ پر بیک پہ بازو پہ اور دوپٹے پہ اور پوری قمیض پر جگہ جگہ ٹریس لگوایا
اور پھر میں نے تھوڑا تھوڑا کرکے اپنی قمیض مکمل کی اور اس پر شیشے لگائیں
اور یہ ہے شیشوں کا پیکٹ اور دھاگہ قمیض جیسے کلر کا جو قمیض پر لگنے کے لیے میں نے بازار سے ہی خریدا ہے
(
یہ پتی والا شیشہ ہے اور یہ بہت ہی سمپل شیشہ ہے یہ جلد ہی لگ جاتا ہے
اس میں شیشے کو کپڑے پر چپکا کر دھاگے کو آٹھ سے دس دفعہ شیشے کی ایک سائیڈ سے گزرنا پڑتا ہے اور پھر آٹھ سے دس دفعہ شیشے کی دوسری سائیڈ سے گزرنا پڑتا ہے
اور اسی طرح کرتے ہوئے میں نے تھوڑے تھوڑے کر کے سارے شیشےلگا دیے
اور پھر ہماری شیشوں والی قمیض مکمل ہوگی
امید کرتی ہوں ویسے سے لگانے کا طریقہ آپ کو سمجھ آگیا ہوگا کہ کس طرح نہ اس سے کپڑے پر شیشہ لگانا ہے
آپ نے بہت اچھی طرح قمیص پر شیشہ لگا نے کا طریقہ بتایا
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit