The virus invades the lungs and completely destroys the lungs, University of Health Sciences Vice-Chancellor Professor Javed Akram has termed the new type of corona "Omicron" as extremely dangerous.
وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو کر پھیپھڑوں کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کورونا کی نئی قسم "اومیکرون" کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا
Lahore (Urdu Point News Latest. November 27, 2021) According to Prof. Javed Akram, a new type of corona virus can be transmitted from one person to another in 15 seconds. According to the details, the Vice Chancellor of the University of Health Sciences, Prof. Javed Akram, described the new type of Corona, "Omicron", as extremely dangerous. According to Dr. Javed Akram, the virus invades the lungs and completely destroys the lungs. The newly formed corona virus can be transmitted from one person to another in 15 seconds.
Strict measures will have to be taken to prevent the spread of this new type of virus. On the other hand, the World Health Organization (WHO) has declared a new strain of corona virus discovered in South Africa as a variant of concern.
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2021ء) پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم 15 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کورونا کی نئی قسم "اومیکرون" کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو کر پھیپھڑوں کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے، نئی شکل میں آنے والا کورونا وائرس 15 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔
وائرس کی اس نئی قسم کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کو ویرینٹ آف کنسرن یا باعث تشویش قرار دیا ہے۔
The World Health Organization (WHO) says the new strain of coronavirus could spread faster than other strains.
The statement added that preliminary evidence indicated that the new type could increase the risk of re-coding. There have been a number of mutations in this new species, some of which are cause for concern. According to the World Health Organization, this new strain of corona virus has emerged much faster than previous types of waves, indicating that it is moving faster.
Many governments around the world have tightened travel restrictions on countries in southern Africa since the discovery. It should be noted that this is the 5th outbreak of the global corona virus, which has been declared a cause for concern. Alpha, gamma, beta and delta corona viruses have previously been declared variant of the concern.
It may be recalled that an emergency meeting was called by the World Health Organization after the discovery of a new and dangerous strain of Corona virus in South African countries. A statement issued after the meeting called the new Corona variety "Omecron".
کورونا وائرس کی اس نئی قسم کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی شواہد سے عندیہ ملا کہ یہ نئی قسم دوبارہ کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ اس نئی قسم میں بہت زیادہ تعداد میں میوٹیشنز ہوئی ہیں جن میں سے چند باعث تشویش ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم سابقہ اقسام کے لہروں کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے اُبھر کر آئی جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے ہھیلتی ہے۔
دنیا کی متعدد حکومتوں کی جانب سے افریقہ کے جنوبی حصے کے ممالک سے سفر کے حوالے سے پابندیوں کو اس نئی قسم کی دریافت کے بعد سخت کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی سامنے آنے والی یہ 5 ویں قسم ہے، جسے تشویش کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں کورونا وائرس کی ایلفا، گیما، بیٹا اور ڈیلٹا کو ویرینٹ آف کنسرن قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے انکشاف کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کورونا کی نئی قسم کو "اومیکرون" کا نام دیا گیا ہے۔
According to foreign media reports, British experts called "Omicron" the most disturbing form of corona virus so far.
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہرین نے "اومیکرون" کو کورونا وائرس کی اب تک کی سب سے پریشان کن قسم قرار دیا۔
Source