thediarygame 21/03/2021 Today's weather has been pleasant

in hive-133716 •  4 years ago 

Hello friends!
Hope you are all well. Today my mood is a bit fresh. This morning when I opened my eyes, it was raining with full force. Today's weather was very pleasant. Greenery was visible everywhere.
The leaves of all the trees were well washed by the rain with their water and all the trees were looking green. It was raining very hard. The clouds were very good in their atmosphere. It rained a little when I climbed on the roof of the house
IMG20210321083909.jpg
اسلام علیکم دوستو!
امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے. آج میرا موڈ ایک دم فریش ہے آج صبح میری آنکھ کھلی تو بارش پورے زور و شور سے سے برس رہی تھی آج کا موسم بہت خوشگوار تھا ہر طرف ہریالی ہی ہریالی نظر آ رہی تھی
تمام درختوں کے پتوں کو بارش نے اپنے پانی سے اچھی طرح دھو دیا تھا اور سب کے سب درخت سبز دکھائی دے رہے تھے بارش بہت تیز برس رہی تھی بادل خوب اپنی آب و تاب میں تھے جب میں نے موسم کا یہ عالم دیکھا تو میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھ گئی اس وقت بارش تھوڑی ہلکی ہو گئی تھی
When I climbed to the roof, the sky was overcast and in the morning it felt like evening. The clouds were in full swing and the clouds enveloped the sun.
It was getting dark during the day because of the dark clouds. I like rain very much and I like to take a shower in the rain.
I stood in the rain for a long time and watched people's houses from the roof of my house. Everyone was sitting in their houses.

IMG20210321083843.jpg
جب میں چھت پر چڑھی تو تو آسمان پر بادلوں کی گھٹا چھائی ہوئی تھی اور صبح کے وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے شام ہو رہی ہے بادل پوری اپنی آب و تاب میں تھے اور بادلوں نے سورج کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا
گہرے بادلوں کی وجہ سے دن کے وقت بھی اندھیرا محسوس ہو رہا تھا مجھے بارش بہت زیادہ پسند ہے اور میں بارش میں نہانا پسند کرتی ہوں
میں کافی دیر بارش میں کھڑی رہی اور اپنے گھر کی چھت سے لوگوں کے گھروں کا مشاہدہ کیا سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے
Then I saw a tree that looked very easy from a distance. The length of this tree was very long and its branches were washed away by rain water and that tree looked very beautiful.
The leaves of this tree were not so special but there were beautiful flowers on this tree. There were red flowers on this tree. From a distance it looked like a rose.
IMG20210321084031.jpg
پھر میں نے ایک درخت دیکھا جو دور سے بہت آسان لگ رہا تھا اس درخت کی لمبائی بہت زیادہ تھی اور اس کی ٹہنیاں بارش کے پانی سے دھل چکی تھی اور وہ درخت بہت حسین لگ رہا تھا
اس درخت کے پتے اتنے خاص نہیں تھے لیکن اس درخت پر بہت خوبصورت پھول لگے ہوئے تھے درخت پے سرخ رنگ کے پھول لگے ہوئے تھے دور سے ایسا لگ رہا تھا جیسے گلاب کے پھول لگے ہوئے ہو
And they were scattering their beauty in the rain. It was a sight to behold. Every nook and cranny was visible. The rain water was flowing in the rivers and streams. When I looked at the houses of others from the roof Someone was cooking in their house depending on the weather and there was a sweet smell that was touching my heart.
Then I looked at a roof where there was a dish. This dash antenna is used to run the TV. It has channels from all over the world. It can be rotated with the help of a remote. You can see that no bill is paid for this antenna. It is used for electricity. It has more than five hundred channels which have channels all over the world. We can watch it on any channel we want. Whether the channel is from Pakistan or any other country, we can easily watch it at home. Children can also watch cartoons and listen to big dramas, cricket matches and news etc. With the help of this, people from home and abroad can sit at home. Are aware of the situation
From which they get all the information at home and they benefit from it.
IMG20210321083928.jpg
.
اور وہ اپنا حسن بارش میں بکھیر رہے تھے یہ منظر دیکھنے والا تھا ہر شہ نکھرے نکھرے نظر آ رہی تھی بارش کا پانی ندی اور نالوں میں بہہ رہا تھا جب میں نے چھت سے دوسروں کے گھروں کی طرف دیکھا ہر طرف سناٹا ہی سناٹا تھا ہر کوئی اپنے گھر میں موسم کے لحاظ سے کھانے بنا رہا تھا اور بہت پیاری خوشبو آ رہی تھی جو میرے دل کو متاثر کر رہی تھی
اس کے بعد میں نے ایک چھت کی طرف دیکھا جہاں ایک ڈش پڑی تھی یہ ڈیش انٹینا ٹی وی چلانے کی چلانے کے کام آتی ہے اس میں پوری دنیا کے چینل آتے ہیں اس کو ریموٹ کی مدد سے گھمایا جاسکتا ہے اور اپنی پسند کے چینل انسان دیکھ سکتا ہے اس آنٹ آنٹینے کا کوئی بل ادا نہیں کیا جاتا یہ بجلی پر استعمال ہوتا ہیں اس میں پانچ سو سے زیادہ چینل ہوتے ہیں جس میں پوری دنیا کے چینل ہوتے ہیں اس کو ہم اپنی مرضی سے جس چینل پر چاہیں وہ چینل دیکھ سکتے ہیں چاہے وہ چینل پاکستان کا ہو یا کسی دوسرے ممالک کا ہم اس کو باآسانی اپنے گھر میں دیکھ سکتے ہیں بچے کارٹون بھی دیکھ سکتے ہیں اور بڑے ڈرامہ کرکٹ میچ اور خبریں وغیرہ سن سکتے ہیں اس کی مدد سے لوگ گھر بیٹھے ملکی اور غیر ملکی حالات سے آگاہ ہوتے ہیں
جس سے انہیں گھر بیٹھے تمام معلومات مل جاتی ہیں اور وہ ان سے مستفید ہوتے ہیں
.
Then I looked up at the sky, it was getting dark and there was a possibility of heavy rain. The weather was very romantic. When the clouds hit hard, I got scared and came down quickly. As I was going down the stairs, I Saw rainwater rising in our yard and a lot of water coming from the roof gutters
IMG_20210321_210955.jpg
.
اس کے بعد میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو کالی گھٹائیں چھا رہی تھی اور زوردار بارش ہونے کا امکان تھا موسم بہت رومینٹک تھا جب بادل زور سے دھڑکا تو میں ڈر گئی اور جلدی سے نیچے آگئی جب میں سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھی تو میں نے دیکھا ہمارے صحن میں بارش کا پانی ابھرا رہا تھا اور چھت کے پرنالوں سے بھی پانی بہت زیادہ آرہا تھا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!