زندگی کا ایک عجیب تجربہ

in hive-134689 •  4 years ago 

download (1).jpg

سب لوگ کیسے ہیں؟
امید کرتا ہوں سب ٹھیک ہوں گے۔ آج آپ سے زندگی کا ایک تجربہ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ اور یہ تجربہ کریپٹوکرنسی کے بارے میں ہے۔ شاید یہ زندگی کا سب سے برا تجربہ تھا مگر اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔
میں نے ۲۰۱۷ میں بٹ کوائن کے بارے میں سنا تھا۔ اور بیان کرنے والا میرا بہت قریبی دوست تھا۔ اس کا تعلق ایک ملٹی لیول مارکٹنگ کی کمپنی سے تھا۔ اس کمپنی کا نام لیو تھا۔
یہ کمپنی کی مین پروڈکٹ تعلیم تھی۔ اور ہر کورس کے مختلف ریٹ تھے۔ کورس خریدنے والے کو کمپنی اپنے نام کی کریپٹوکرنسی دیا کرتی تھی جو اس وقت آدھے پائونڈ کی تھی۔
میرے دوست نے مجھے بٹ کوائن کا تعرف کروایا اور کہا کے آج بٹ کوائن کی قیمت کئی ہزار ڈالر ہے۔ اسی طرح لیو کوائن بھی بہت زیادہ قیمت کا ہونے والا ہے۔ اور اس طرح بٹ کوائن کا ریٹ دکھا کر مجھے مجبور کیا کے میں بھی یہ کرنسی خرید لوں۔
میں نے اپنے دوست کی وجہ سے کرنسی خریدی کے میرا دوست مجھ سے غلط نہیں کہ سکتا۔
اس کرنسی کو خریدنے کے لیے میرے پاس سرمایہ نہیں تھا اور یہ کرنسی خریدنے کے لیے میں نے اپنی بیوی کا زیور فروخت کیا۔ یہ سوچ کر کہ جب کوائن کی قیمت زیادہ ہو گی تو اسے بیچ کر اپنی بیوی کو دوبارہ زیور لے دوں گا۔
مگر قسمت کا کچھ ایسا کام ہوا کے ۲۰۲۰ میں اس کوائن کی قیمت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔ مگر میں نے یہ سوچتے ہوئے کہ کاروبار میں تو نفع نقصان ہوتا رہتا ہے۔ اسی لیے میں نے اس کوائن کو محفوظ کر لیا ہے۔
مگر اس تجربے سے میں نے کافی کچھ سیکھا۔ مجھے کرپٹوکرنسی کا کافی حد تک علم ہو گیا۔ اور یہی تجربہ میرے لیے سٹیمٹ کوائن کو جاننے کی وجہ بنا۔
آج مجھے یقین ہے کہ ایک نہ ایک میں ضرور کامیاب ہو جاوں گا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!