The diary game // /16/11 2021//(Tuesday)~ || 20% beneficiaries to @steemit-pak/@ abeeha

in hive-136998 •  3 years ago 

IMG_20211116_205756.jpg

اسلام علیکم

اللہ سب دوستوں کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے کیونکہ صحت کے سوا کچھ نہیں اور اللہ رب العزت کی سب سے بڑی نعمت صحت ہے
اور اچھی صحت کے لیے سیر بہت ضروری ہے

میری ڈائری کا ایک ورق

اور آج کل تو میرا بھی دل کرتا ہے میں بس سب کام چھوڑ کے

کچھ نہ کچھ لکھتی جاوں۔ 🥰😍
کسی بھی ناول کو صرف کہانی سمجھ کے مت پڑھیں کیونکہ اس کے سارے کردار حقیقت کا عکس لیے ہوئے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا اچانک ہمارے دل میں کسی کی محبت جاگ اٹھتی ہے یا اچانک ہی کوئی ہمارے دل سے اتر جاتا ہے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے جسے ہم محبت سمجھتے ہیں وہ محبت نہیں ہوتی۔ ہم سیراب کے پیچھے اپنی ضد کے پیچھے بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ کچھ چیزیں اور انسان دور سے ہی اچھے لگتے ہیں پاس آنے پر ان کا چارم ختم ہو جاتا ہے۔

اور یہ بھی انسانی فطرت ہے کہ جو دور جاتا ہے وہ دور ہی چلا جاتا ہے وقت کے ساتھ اس کی جگہ کوئی اور لینے لگتا ہے۔

اکثر تو ہم انسان پسند اور محبت میں فرق ہی نہیں کر پاتے۔ پسند تو ہم کئی لوگوں کو کرتے ہیں لیکن ہم اسی پسند کو محبت کا نام دیتے رہتے ہیں۔

اور آج کل کا سب سے بڑا مسئلہ یک طرفہ محبت۔ ایسا ہی تو ہوتا ہے کہ ایک ہی انسان ایک ہی وقت میں کتنے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوتا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انسان اس کی قسمت میں لکھ دیا جائے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوتا وہ انسان کسی اور کی توجہ کا طلبگار ہوتا ہے۔

اور کئی دفعہ، کبھی کسی اپنے کے لیے، کبھی کسی مصلحت کے لیے ہمیں اپنی خواہش سے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔

لیکن وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔ بس ہم لوگ ہی بےصبرے ہیں۔ ہم انتظار ہی نہیں کرتے لیکن اللہ نے ہماری قسمت میں بہتر شخص لکھا ہوتا ہے۔

اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہو گا آپ نے کہ جو ہیرو کہانیوں میں ہوتے ہیں وہ حقیقت میں کیوں نہیں ہوتے۔ پتہ ہے کیا؟
جو حقیقت میں ہوتے ہیں انہیں ہی لکھاری اپنی خوبصورت نظر سے دیکھ کے ان کی ایک ایک ادا کو جب لکھتے ہیں تو ان عام سے لوگوں پر پیار آنے لگتا ہے۔ ذرا کبھی اپنے اردگرد کے لوگوں کو محبت سے غور سے ان کے ایک ایک نقش کو دیکھیں پیار تو خود ہی آ جائے گا۔
خوبصورتی تو ساری دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے۔

وہ بس آج میرا دل کر رہا تھا آپ لوگوں کو لیکچر دینے کا۔ تو آج کے لیے اتنا کافی ہے۔

Respectfully Mention*.

@haidermehdi
@salmanwains
@hassanabid
@steemit-pak
@event-horzion
@vvarishayy

with best regards
@abeeha

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

very nice post