Hello friends, I hope you all are well. Today I started the morning with the Fajr prayer. I went to Depalpur city of Badi Baji. After finishing, I came home. Breakfast was ready. Breakfast was made today. Bitter meat, yogurt, hot pratha and Egyptian lentils were made. Done
السلام علیکم دوستو میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے آج میں نے صبح کا آغاز نماز فجر سے کیا میں بڑی باجی کے ہان دیپالپور شہر گیا ہوا تھا رات کا نماز فجر ادا کرنے کے بعد واک کی آج موسم گرم تھا واک مکمل کرکے میں گھر آگیا ناشتہ بلکل تیار تھا ناشتے میں آج کریلے گوشت دہی گرما گرم پراٹھے اور مصر کی دال بنی ہوئی تھی ناشتہ کافی مزیدار میں نے پیٹ بھر کے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے باجی سے اجازت لی اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا
My village is 40 km away from Depalpur. It is a half hour journey on a motorbike. I was riding a motorbike. I reached the village in half an hour. I had to give the motorbike there and my friend was standing ready. I left the motorbike there and got in the car and left for Lahore
دیپالپور سے میرا گاؤں چالیس کلومیٹر دور ہے موٹر سائیکل پر آدھے گھنٹے کا سفر ہے میں موٹر سائیکل پر سوار تھا آدھے گھنٹے میں گاؤں پہنچ گیا وہاں پر میں نے موٹر سائیکل دینا تھا اور میرا دوست تیار کھڑا تھا گاڑی لے کر ہم نے لاہور جانا تھا میں نے موٹر سائیکل وہا دے دی اور گاڑی پر بیٹھ کر ہم لاہور کی طرف روانہ ہوگئے
I was driving in the car myself. Two hours later we reached Lahore. My friend had to go somewhere to work. He dropped me off and took the car away. I went to my cousin. My cousin is a branch manager of a bakery in Lahore. There is a very famous bakery. When I got there, my cousin was there. I hugged him and started gossiping. He started asking about the situation and events in the village. The food came. The food was homemade. We ate vegetables and hot bread with gusto. We all had tea together after that. We also had sweets. We had a lot of fun together with our cousin as you can see in these pictures.
گاڑی میں خود ڈرائیو کر رہا تھا دو گھنٹے بعد ہم لاہور پہنچ گئے میرے دوست نے کہیں کام جانا تھا اس نے مجھ کو ڈراپ کیا اور گاڑی لے کر چلا گیا میں اپنے کزن کے پاس چلا گیا میرا کزن ایک بیکری کا برانچ مینجر ہے لاہور کی بہت ہی مشہور بیکری ہے میں وہاں پر پہنچا تو میرا کزن موجود تھا گلے ملے اور گپ شپ لگائیں گاؤں کے حالات و واقعات پوچھنے لگا میری خوب خاطر تواضع کی سب سے پہلے ڈیو کی بوتل پلائیں گی اس کے بعد آئس کریم شیک پھر تھوڑی دیر بعد کھانا آگیا کھانا گھر کا بنا ہوا تھا سبزی اور گرما گرم روٹی مزے کے ساتھ کھایا ہم سب نے مل کر اس کے بعد چائے پلائی ساتھ میں مٹھائی بھی تھی بہت مزہ آیا کزن کو مل کر جیسا کہ آپ ان تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں
My cousin is the brach manager of the famous bakery Hafiz Sweets in Lahore, the famous Lal Kho. This bakery has sweets as well as fresh cakes, double bread, biscuits, chocolate, pizza, formal milk bottles and ice cream. Their packaging is very high quality. If you ever agree to go to Lahore, you will definitely eat sweets from these branches. Almond ice cream is very popular. In the pictures you can see the different acts of the bakery
میرا کزن لاہور کی مشہور بیکری حافظ سویٹس المشہور لال کھو کا برا نچ مینیجر ہے اس بیکری میں سویٹس کے ساتھ ساتھ فریش کیک ڈبل روٹی بسکٹ چاکلیٹ پیزا رسملائی دودھ کی بوتلیں اور آئس کریم دستیاب ہے اس بیکری سے لوگ اندرون ملک اور بیرون ملک مٹھائی لے کر جاتے ہیں ان کی پیکنگ بہت ہی اعلی قسم کی ہوتی ہے آپ کا کبھی لاہور جانے کا اتفاق ہو تو ان برانچوں سے مٹھائی ضرور کھائے گا بادام برفی بہت ہی مشہور ہے دیکھنے میں بھی خوبصورت اور کھانے میں بہت ہی مزے دار جیسا کہ آپ ان تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں بیکری کے مختلف ایٹم
I spent some time with my cousin and got out of there. My friend was still late. I caught an auto rickshaw and went to Miani Sharif cemetery. A plaque was also to be made. A plaque was to be made for the tomb of my friend's father. I prayed and spent some time sitting there. It was time to make a plaque. I thought I would spend this time there as you can see in these pictures.
کچھ وقت اپنے کزن کے پاس گزارا اور وہاں سے نکل پڑا میرا دوست آبھی لیٹ تھا میں نے آٹو رکشہ پکڑا اور میانی شریف قبرستان کی طرف چلا گیا وہاں پر عاشق رسول غازی علم الدین شہید کے مزار پر حاضری دینی تھی اور قبرستان پر لگانے کے لیے ایک تختی بھی بنوانی تھی میرے دوست کے والد کی قبر کے لئے تختی بنوانی تھی میں نے تختی والوں کو نام لکھوایا اور غازی علم الدین شہید کے مزار پر چلا گیا عاشق کے رسول کے مزار پر دل کوبہت سکون ملا میں نے وہاں پر کھڑے ہو کر دعا کی اور کچھ وقت وہاں بیٹھ کر گزارا تختی بننے میں ابھی ٹائم تھا میں نے سوچا یہ ٹائم ادھر ہی گزار لوں جیسا کہ آپ ان تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں
After a while my friend came to pick me up. We put the sign in the car and walked towards the village. There was a lot of rush in Lahore. It took a long time for us to get out of Lahore. After two hours we reached our city Rajowal. We were very hungry. We ate shawarma here and Dave's bottle of shawarma was very tasty.
تھوڑی دیر بعد میرا دوست مجھ کو لینے آ گیا ہم نے وہ تختی گاڑی میں رکھی اور گاؤں کی طرف چل پڑے لاہور میں کافی رش تھا بڑی دیر لگ گئی ہم کو لاہور سے باہر نکلنے میں دو گھنٹے کے بعد ہم اپنے شہر راجووال میں پہنچ گئے بھوک بھی کافی لگ چکی تھی یہاں آکر ہم نے شوارما کھایا اور ڈیو کی بوتل پی شوارما کافی مزے دار بنا ہوا تھا
After eating shawarma we sat in the car and my friend left me at my house. I was very tired and it was too late. When I came home I fell on the bed. Today I will sleep very well. My engagements that I have shared with you today will be taken care of
شوارما کھانے کے بعد ہم گاڑی پر بیٹھے اور میرے دوست نے مجھ کو میرے گھر چھوڑا میں کافی تھک چکا تھا اور ٹائم بھی کافی ہو چکا تھا گھر آکر میں چارپائی پر گر گیا آج بہت ہی پیاری نیند آئے گی تھکاوٹ کی وجہ سے دوستو یہ تھی میری آج کی مصروفیات جو میں نے آپ کے ساتھ شئیر کی اپنا خیال رکھیے گا اللہ حافظ
Yes, Ghazi Alam Din went to the grave of the martyr, so my heart is also happy. You went to the grave of Ghali Ghazi is alive today.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit