My Introduction|My diary | in Steemit Pakistan |
اسلام وعلیکم
مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے
اسٹیمیٹ پاکستان ممبران
میری پوسٹ پہ خوش آمدید
میری ڈائری
میں صبح سویرے نماز کے لئے اٹھتی ہوں۔وضو کر کے نماز ادا کرتی ہوں
. نماز کے بعد ، میں قرآن مجید کی تلاوت کرتی ہوں۔ اس کے بعد میں تسبیح کرتی ہوں۔ اور میں سیر کے لئے روانہ ہو جاتی ہوں
سیر سے واپس آنے کے بعد ، میں پورے کنبے کے لئے ناشتہ تیار کرتی ہوں۔
ناشتہ کرنے کے بعد میں برتن سمیٹتی ہوں. پھر صفائی والی آنٹی آجاتی ہیں. اس کے بعد میں تھوڑا سا موبائل یوز کرتی ہوں
پھر میں کپڑے سلائی کرنے کے لئے سلائی مشین پر بیٹھتی ہوں۔
پھر میں نے اپنی والدہ کے کپڑے سلائی کیے ۔ اور اس کے علاوہ ، میں نے تکیے بھی سلائی کیے پھر اُن کپڑوں کو فولڈ کر کے رکھ دیا. سلائی کے بعد ، میں نے کچھ دیر آرام کیا.
ظہر کی نماز کے بعد ، میں نے لنچ کیا.پھر میں نے کچھ دیر کالج کی پڑھائ کی
کتابوں کا مطالعہ کیا اس میں پچیدہ الفاظ کے معانی تلاش کیے پھر نصاب میں شامل حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا ٹوپک پڑھا
ان کی زندگی پر مبنی واقعات پڑھ کر کافی علم میں اضافہ ہوا. ان کی سیرت پاک٬ علمی ذوق، تعلیمات، ارشادات عالیہ ٬مکتوبات ٬ کشف و کرامات یہ تمام خوبیاں پڑھنے کے بعد انسان کی دلی کیفیات بدل دیتے ہیں .
ادھر بھی ایک نگاہ لطف ہو یا خواجہ سنجر
کہ شارب ہے گداۓدرِمعین الدین اجمیریؒ
پھر میں دو گھنٹے کے لیے سو گئ۔ جاگنے کے بعد ، میں اپنے بھتیجے کے ساتھ کھیلتی ہوں
پھر عصر کی نماز کے بعد ، میں نے اپنی والدہ اور اپنی بہن کے ساتھ گپ شپ کی۔
گپ شپ کے بعد ، میں نے پودوں کو پانی دیا
اور پرندوں کو دانا ڈالا
پھر مغرب کی نماز ادا کی
اور اپنی ڈائری میں چند اشعار تحریر کیے.مجھے شعروشاعری پسند ہے
پھر میں نے رات کا کھانا تیار کیا۔میرے والد اور میرے بھائی کام سے واپس آئے ۔
میں نے ان کو کھانا پیش کیا.
کھانے سے فراغت کے بعد سب فیملی ممبر نے گپ شپ کی
عشاء کی نماز کے بعد تھوڑی چہل قدمی کی
اور پھر سونے کی تیاری
شب بخیر
۔ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ پسند آئے گی۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
I like your diary u doing good job keep it up stay bless much love
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit