
![]() | ![]() |
---|
صبح کا سلام
صبح کا سلام
السلامُ و علیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں آپ دوستوں کے ساتھ آج کی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ آج سوموار کا دن ہے اور ستمبر کی پانچ تاریخ ہے میں صبح کے وقت پانچ بجے اٹھا اور اپنے بچوں اور بیگم کو بھی جگایا کہ وہ بھی ناشتہ تیار کریں تاکہ بچے وقت پر سکول پہنچ جائیں ۔ میں وضو کر کے گھر سے باہر نکلا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر میں نے نماز ادا کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے روانہ ہو گیا مسجد کے باہر سورج مکھی کے خوبصورت پھول بھی کھلے ہوئے تھے جو کہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔ میں نے پھولوں کی تصاویر بھی لیں اور پھر میں واک کرنے کے لیے روانہ ہو گیا۔

صبح کی واک
صبح کی واک
میں روڈ کے کنارے کے ساتھ ساتھ واک کرتا ہوں اور یہ روڈ قبرستان میں سے ہو کر گزرتا ہے میں ہر روز قبرستان میں رک کر اپنے آباؤاجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا ہوں اس طرح مجھے دلی سکون ملتا ہے۔ میں فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واک کے لئے چلا گیا اور میں نے روزانہ کی طرح اپنی واک مکمل کی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میرے بچے ناشتہ کر چکے تھے اور سکول جانے کے لیے تیار ہو چکے تھے میں نے انہیں سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے ناشتہ کے لیے بیگم سے کہا بیگم نے مجھے ناشتہ دیا اور وہ جانوروں کے دودھ نکالنے کے لیے چلی گئی اور میں نے ناشتہ کیا۔
![]() | ![]() |
---|
مزدور کے ساتھ
مزدور کے ساتھ
میں نے جب ناشتہ کر لیا تو میں مارکیٹ میں دودھ فروخت کرنے کے لیے چلا گیا دودھ فروخت کرنے کے بعد میں گھر پہنچا اور میں نے گھر پہنچ کر مزدور کو فون کر کے سپرے کرنے کے لیے کہا۔ اس نے مجھے بتایا کہ میں آدھا گھنٹہ کے بعد میں آپ کے پاس پہنچ جاؤں گا۔ آخر کار مزدور میرے پاس پہنچ گیا اور ہم سپرے کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم کھیتوں میں پہنچے تو ایک چرواہا ہمارے کھیتوں کے قریب بھیڑوں کو چروا رہا تھا میں نے اسے کہا کہ فصلوں کی احتیاط کرنی ہے۔ اس نے کہا کہ آپ بے فکرے ہو جائیں ہم وہاں سے روانہ ہو گئے اور اپنی فصلوں میں سپرے شروع کر دیا۔ مزدور سپرے کر رہا تھا اور میں سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھا تھا میں نے ایک گیلی جگہ پر بہت سی تتلیوں کا جھرمٹ دیکھا۔ یہ سب تتلیاں اپنی پیاس بجھانے کے لئے یہاں پر آتی تھیں۔ ہم دوپہر کے ایک بچے سپرے کر کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے میں نے مزدور کو اس کے گھر چھوڑا اور اسے مزدوری ادا کی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا

باقی دن کی مصروفیات
باقی دن کی مصروفیات
گھر پہنچا تو گھر میں دوپہر کا کھانا تیار ہو چکا تھا اور بچے بھی سکول سے گھر واپس پہنچ چکے تھے میں نے سب کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر میں کچھ وقت کے لیے چارپائی پر لیٹ گیا۔ کچھ دیر کے بعد میری بیوی میرے لیے چائے تیار کر کے لے آئ میں نے چاۓ پی اور پھر اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے دکان پر پہنچ کر سلائی کا شروع کیا اور شام کے وقت تک میں نے کپڑے سلائی کیے۔ جب سورج غروب ہونے لگا تو میں نے دوکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی جو میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔
![]() | ![]() |
---|
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
50 | 100 | 200 | 300 | 400 | 500 |
---|---|---|---|---|---|
1000 | 1500 | 2000 | 3000 | 4000 | 5000 |
Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat
I am very happy to see your post that you are sharing your village culture with us.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for the appreciating my post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Very beautiful thank you for sharing this 💕
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
You must have had a great day. Your village and your photography are very beautiful. Thanks for the great views
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for the appreciating my post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
I am looking at your diary you start your day very well and I must tell you...you are a very hardworking man..you do many duties throughout the day...stay safe and Keep doing it like this.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for the appreciating my post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
You're welcome
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit