السلام و علیکم
السلام و علیکم
السلام و علیکم دوستو امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور پاکستان کو دشمنوں کی ناپاک عزائم سے محفوظ فرمائے۔ جو لوگ بیماری میں مبتلا ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور جو سفر میں ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کے سفر میں آسانی پیدا فرمائے۔ جن علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اللّٰہ تعالٰی ان کو اس مصیبت سے نجات دلائے۔ سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور بے سرو سامان اللّٰہ تعالٰی سے مدد طلب کر رہے ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مدد فرمائے
پرندوں سے فصل کی حفاظت
پرندوں سے فصل کی حفاظت
دوستو آج کی ڈائری میں آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ جیسا کہ روزانہ کی طرح ہر شخص صبح سویرے اٹھ کر اپنے کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے۔ اسی طرح میں بھی صبح کا آغاز اللّٰہ تعالٰی کے بابرکت نام سے شروع کرتا ہوں میں صبح سویرے اٹھ کر واش روم پہنچا اور سب سے پہلے برش لیا اور ٹوتھ پیسٹ لگا کر برش کیا اور پھر میں وضو کر کے مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر میں نے باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں کھیتوں کی طرف واک کرنے کے لیے روانہ ہو گیا۔ میں نے صبح سویرے کھیتوں کی طرف پہنچ کر دیکھا کہ پرندے فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے میں نے کچھ دیر وہاں پر باجرے کی فصل کی راکھی کی۔ اس موسم میں باجرے کی فصل پکنے کے قریب ہوتی ہے اور پرندے بہت زیادہ تعداد میں فصلوں پر پہنچ جاتے ہیں۔ یہ دن کسانوں کے لیے بہت مشکل ہو جاتے ہیں میں اپنی فصل سے پرندوں کو بھگانے کے بعد گھر کی طرف روانہ ہو گیا
کباڑخانے کا دورہ
کباڑخانے کا دورہ
جب میں گھر پہنچا تو بیگم نے ناشتہ بھی تیار کر لیا تھا اور بچے ناشتہ کر چکے تھے میں نے اور میری بیگم نے ناشتہ کرنا تھا میں بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا کیونکہ وہ سکول سے لیٹ ہو رہے تھے۔ جب میں گھر واپس لوٹا تو میں نے اور میری بیوی نے مل کر ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کو چارہ ڈالا اور پھر میری بیوی جانوروں کا دودھ نکالنے چلی گئی۔ جب وہ دودھ نکالا کر لے آئ تو میں اسے فروخت کرنے کے لیے چلا گیا دودھ فروخت کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں گھر پہنچا تو مجھے ایک دوست نے فون کال کی اور کہا کہ آپ میرے ساتھ کچھ وقت کے لیے ورکشاپ چلیں گے۔ میں نے اسے کہا ضرور چلوں گا۔ آپ آ جائیں۔ وہ اپنی موٹر سائیکل پر پہنچ گیا اور ہم دونوں ورکشاپ کی طرف روانہ ہو گئے۔ یہ پرانے سپیر پارٹس کی ورکشاپ تھی اس نے کچھ سامان خریدا اور پھر ساتھ ہی کباڑی کی دکان پر چلے گئے کچھ سامان وہاں سے بھی لیا کباڑی کے پاس ایک ٹریکٹر بھی موجود تھا جو کہ سیلاب سے متاثرہ تھا اور اب کباڑی نے اسے خرید لیا تھا
لفٹ ایریگیشن سکیم
لفٹ ایریگیشن سکیم
دوستو یہ ہے ہمارے علاقے کی لفٹ ایریگیشن سکیم جو کہ پرانی لفٹ ایریگیشن سکیم کے نام سے جانی جاتی ہے اسی کے ساتھ ایک اور لفٹ ایریگیشن سکیم بھی موجود ہے اس سکیم سے بہت سا رقبہ سیراب ہوتا ہے کباڑی کے پاس سے جب ہم واپس آ رہے تھے تو ہم نے وہاں پر کچھ دیر رک کر خوبصورت جگہ کو دیکھا اور خوبصورت ماحول سے لطف اندوز ہونے کچھ دیر کے بعد ہم دونوں گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔ جب ہم گھر واپس پہنچ گئے تو میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا اور میرا دوست اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے اپنا سارا وقت کپڑے سلائی کرتے ہوئے گزارا اور بالآخر شام کے وقت میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ میری آج کی ڈائری آپ کو اچھی لگے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
50 | 100 | 200 | 300 | 400 | 500 |
---|---|---|---|---|---|
1000 | 1500 | 2000 | 3000 | 4000 | 5000 |
Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat
Note: وعلیکم السلام ! آپ نے اپنی ڈائری کا آغاز بہت خوبصورت طریقے سے آغاز کیا ہے۔سیلاب کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہوا ہے اللہ ہم سب کو اپنے امان میں رکھے ۔ اللہ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔ شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
امین آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری ڈائری کو توجہ سے پڑھا
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
You spent a good day! Diary you have written is in very mice format. I like its presentation. You wrote it in Urdu, i liked it. It is our national language and we should love and feel proud to use our mother language.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری ڈائری کو پڑھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو اپنی قومی زبان میں لکھنا چاہیے کیونکہ دوسرے ممالک بھی تو اپنی زبان میں لکھتے ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
You have a very good thought?
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for the appreciating
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Very informative post keep it up..
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit