
السلام و علیکم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ شروع اللہ کے نام سے جو نہایت رحم کرنے والا ہے اللہ تعالی ہم سب کو اس ماہ مقدس کے صدقے خوشیاں نصیب فرمائے اور ہماری تمام تر پریشانیاں دکھ مصیبت دور فرمائے آئے آپ جہاں بھی ہوں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ہمارے ملک میں جو لوگ سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات دور فرمائے
صبح کی مصروفیات

دوستو میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آج میں صبح سویرے اٹھنے کے بعد سب سے پہلے نہانے کے لئے واش روم گیا پانی والی موٹر کا بٹن آن کیا اور نہانے کے لئے پانی کی ایک بالٹی بھر لی اتنے میں اچانک لائٹ چلی گئی۔ میں نے جو پانی بھر لیا تھا میں اس پانی سے نہایا اور مسجد کی طرف نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا موسم بہت اچھا تھا رات کے وقت اچھی بارش ہوئی تھی ۔ ہوا میں کافی نمی موجود تھی۔ میں نے آدھے گھنٹہ واک کی پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کے بعد میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے
جانوروں کے لیے چارہ کٹائی

چلا گیا میں نے پھولوں کی تصاویر بھی لیں۔ اس کے بعد میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے لئے گیا چارہ کٹائی کرکے گھر لے آیا اور پھر جانوروں کو چارہ ڈال دیا۔ جانوروں کو چارہ دینے کے بعد میں دودھ کی دکان پر دودھ فروخت کرنے کے لیے روانہ ہو گیا میں نے دودھ کی دکان پر پہنچ کر دودھ دیا اور پھر میں ساتھ ہی موجود کریانہ کی دکان پر پہنچا وہاں سے میں نے ایک پیکٹ بریڈ اور ایک درجن انڈوں کا خریدا۔ اور کچھ سبزیاں بھی خریدیں تاکہ دوبارہ دکان کا چکر نہ لگانا پڑے۔
دکان میں مصروفیات

میں وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے تمام اشیاء بیگم کو دیں اور پھر میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی شروع کر دی میں ابھی صفائی کر رہا تھا کہ میرے پاس ایک گاہک کپڑے سلائی کروانے کے لیے پہنچ گیا میں نے اس سے کپڑے وصول کیے اور اسے واپسی کی تاریخ دی وہ واپس چلا گیا اور میں کپڑوں کی کٹائی میں مصروف ہوگیا۔ میں نے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر سلائی شروع کر دی۔ میں نے دوپہر کے کھانے سے پہلے سلائی مکمل کر لی اور پھر میں گھر کی طرف واپس کھانا کھانے چلا آیا۔ میری بیٹی میرے پاس آ کر کھڑی ہو گئی اور مجھے پیار کرنے لگی۔ وہ لپٹ رہی تھی اور مجھے بار بار چوم رہی تھی۔ مجھے کہتی ہے کہ ابو میں آپ کی شہزادی ہوں میں نے اسے کہا جی میری پیاری بیٹی آپ میری شہزادی ہیں۔ وہ اس بات سے بہت خوشی محسوس کرتی ہے کہ کوئی اسے شہزادی کہ کر پکارے
Photographer | Aamirhayat |
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Quick delegation link


Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat
Here's a free 100% upvote.
Thanks for delegating steemit-pak and we hope you will increase delegation in future.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ کی بیٹی بہت پیاری ہے ماشااللہ...اور ہر بیٹی اپنے باپ کے لیے شہزادی ہوتی ہے لیکن خوش قسمتی سے کچھ کے باپ ہوتے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوتے اور میں اب خوش قسمت لڑکی نہیں ہوں۔
واقعی آپ کی پوسٹ بہت اچھی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
میں آپ کے جذبات کی دل سے قدر کرتا ہوں اللّٰہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے اور جن کے والدین اس دنیا میں نہیں اللّٰہ تعالٰی ان سب کی مغفرت فرمائے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Ameen.💔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit