السلام و علیکم
السلام و علیکم
سب سے پہلے میری طرف سے تمام پڑھنے والوں کو السلام و< علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام پاکستان کے دوست احباب اور ہماری کمیونٹی کے تمام ممبران اللّٰہ تعالٰی کے فضل سے خیریت سے ہوں گے۔ تمام اللّٰہ رب العالمین سے دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالٰی تمام مسلمانوں پر رحم فرمائے اور تمام مسلمانوں کی مشکلات دور فرمائے۔ جو پریشان ہیں اور بیمار ہیں اللّٰہ تعالٰی اپنے محبوب کے صدقے ان سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے
![]() | ![]() |
---|
صبح کی واک
صبح کی واک
دوستو آج کی ڈائری کے ساتھ میں حاضر ہوا ہوں میں نے آج کی صبح کا آغاز اللّٰہ تعالٰی کے بابرکت نام سے کیا۔ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 5 بجے چکے تھے اور میں نے اپنے بچوں کو بھی جگایا۔ میں سب سے پہلے واش روم میں گیا اور میں نے برش کیا اور پھر میں نے وضو کیا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں گھر کے دروازے سے باہر نکلا تو میرا پڑوسی بھی اپنے دروازے سے نکل رہا تھا۔ ہم دونوں مسجد کی طرف روانہ ہو گئے ہم مسجد میں پہنچ گئے اور باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ دیر کے لئے قرآن خوانی کی کیونکہ میں ہر جمعرات کے دن اپنے تمام عزیز و اقارب جو کہ وفات پا گئے ہیں ان سب کو ایصال ثواب کرتا ہوں۔ جب میں نے قرآن خوانی کر لی تو میں مسجد سے باہر نکلا اور قبرستان کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ واک بھی ہو جائے اور اپنے آباؤاجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے۔ میں نے قبرستان میں پہنچ کر تمام اہل قبرستان کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے وہاں سے چل پڑا
![]() | ![]() |
---|
سورج طلوع ہونے کے خوبصورت مناظر
سورج طلوع ہونے کے خوبصورت مناظر
میں واک کرتے کرتےنہر کے کنارے پر پہنچ گیا وہاں پر بہت خوبصورت نظارہ تھا سورج نکل رہا تھا اور صبح کی تازہ ہوا چل رہی تھی سورج کی کرنیں پانی پر پڑھ رہی تھیں اور پانی بہت خوبصورت دکھائی دے رہا تھا۔ میں نے ان مناظر کو موبائل فون کی مدد سے آپ لوگوں تک پہنچایا ہے۔ میں نے اپنی واک کا اختتام کیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔گھر پہنچا تو بچے ناشتہ کر چکے تھے اور سکول جانے کے لیے تیار بھی ہو چکے تھے۔ میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور سب سے پہلے میں نے بچوں کو سکول کے دروازے پر چھوڑا اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے پہلے ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے لیے چلا گیا۔ جانوروں کو چارہ ڈالنے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی شروع کر دی
![]() | ![]() |
---|
![]() | ![]() |
---|
باقی دن کی مصروفیات
باقی دن کی مصروفیات
میں نے جب دکان کی صفائی مکمل کر لی تو میں نے ایک گلاس پانی کا پیا اور پھر کپڑوں کی کٹائی شروع کر دی میں نے دو جوڑے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر میں نے استری کی مدد سے کالر اور کف پٹی وغیرہ چپکائیں اور پھر سلائی شروع کر دی میں نے سارا دن دکان میں کپڑوں کی سلائی کی دوپہر کے وقت میں نے ایک گھنٹہ کے لیے وقفہ کیا تاکہ کھانا کھا سکوں ۔ اس کے علاوہ میں نے شام کے وقت سورج غروب ہونے سے پہلے دکان بند کر دی اور اپنی فصلوں کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ ان کا جائزہ لے سکوں اور اگر پانی کی ضرورت ہو تو انہیں پانی دے سکوں۔ فصلوں کو دیکھنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی

Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
50 | 100 | 200 | 300 | 400 | 500 |
---|---|---|---|---|---|
1000 | 1500 | 2000 | 3000 | 4000 | 5000 |
Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat
Wa salam. Your all post look like written in Urdu. I like also good work. our language is urdu. Good to see you.
Nice one post.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks bro
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
و علیکم السلام عامر بھائی آپ بہت ہی اچھا کام کرتے ہیں کہ اپنے رشتے داروں کے لیے قرآن خوانی کا کیونکہ انہیں تو ہم ہمارے دعاوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بعد آپ نے قبرستان پر بھی چکر لگایا اللہ تعالیٰ آپ کا جاناں قبول و منظور فرمائے اور آپ کافی دیر تک واک کرتے رہے کیونکہ نہر کافی فاصلے پر ہے اور آپ نہر کے کنارے تک چلے گئے اور ساتھ ہی آپ نے سورج طلوع ہونے کا ایک خوبصورت منظر اپنے موبائل سے پکڑ لیا اور آپ نے کمال کی پوسٹ تیار کی ہے 💫
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
حماد بھائی آپ نے میری ڈائری کو پڑھا اور میرے لیے اچھے خیالات کا اظہار کیا
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit