
السلام و علیکم
السلام و علیکم
السلامُ و علیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور آپ ہمیشہ خوش رہیں دوستو میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آج میں صبح سویرے اٹھنے کے بعد سب سے پہلے نہانے کے لئے واش روم گیا پانی والی موٹر کا بٹن آن کیا اور نہانے کے لئے پانی کی ایک بالٹی بھر لی اتنے میں اچانک لائٹ چلی گئی۔ میں نے جو پانی بھر لیا تھا میں اس پانی سے نہایا اور مسجد کی طرف نماز کے لئے چل پڑا

صبح کی واک
صبح کی واک
مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا موسم بہت اچھا تھا رات کے وقت اچھی بارش ہوئی تھی ۔ ہوا میں کافی نمی موجود تھی۔ میں نے آدھے گھنٹہ واک کی پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کے بعد میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے چلا گیا میں نے پھولوں کی تصاویر بھی لیں۔ پھولوں پر بہت خوبصورت رنگ کی تتلی آئی ہوئی تھی وہ پھولوں سے رس نکال رہی تھی میں نے اسے زیادہ تنگ نہیں کیا


اس کے بعد میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے لئے گیا چارہ کٹائی کرکے گھر لے آیا اور پھر جانوروں کو چارہ ڈال دیا۔ جانوروں کو چارہ دینے کے بعد میں دودھ کی دکان پر دودھ فروخت کرنے کے لیے روانہ ہو گیا۔

مارکیٹ سے خریداری
مارکیٹ سے خریداری
میں نے دودھ فروخت کیا اور پھر مارکیٹ سے سبزیوں کی شاپنگ کی آج منڈی میں بھی سبزیاں بہت مہنگی فروخت ہو رہی تھیں۔ اپنے بچوں کے لیے کچھ فروٹ بھی خریدا۔ میں نے اپنی فصل کے لیے کھاد خریدنی تھی تو میں نے کھاد کے سٹور سے کھاد کا بیگ خریدا اور گھی کے کچھ پیکٹ لیے۔ میں اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا سامان اپنے گھر میں بیوی کے حوالے کیااوراپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دروازہ کھولا اور صفائی کی میں کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں نے 12 بجے تک دکان میں کام کیا اور میں نے دکان بند کی اور گھر واپس چلا آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لیے چارپائی پر لیٹ گیا۔ 2 گھنٹے تک میں نے آرام کیا اور پھر اسی دوران میں نے اپنی ڈائری بھی تحریر کی جو کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
50 | 100 | 200 | 300 | 400 | 500 |
---|---|---|---|---|---|
1000 | 1500 | 2000 | 3000 | 4000 | 5000 |
Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat