
السلام و علیکم

السلامُ علیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں تمام دوستوں کے لیے دعا گو ہوں اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور ہمارے ملک کو خوشحالی نصیب ہو۔ اللّٰہ تعالٰی ہمارے ملک کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔
صبح کی مصروفیات

دوستو امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور تمام دوستوں کا وقت بھی بہت اچھا گزرا ہو گا ۔ دوستو میں آپ کے ساتھ آج کی ڈائری شیئر کرنا چاہتا ہوں میری آج کی مصروفیات کچھ ایسی تھیں۔ میں صبح سویرے فجر کی آذان سن کر اٹھ گیا تھا اور اپنی فیملی کو بھی جگایا تاکہ سب نماز ادا کر سکیں۔میں نے سب سے پہلے برش کیا اور پھر میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر میں نے نماز ادا کی اور پھر میں مسجد سے باہر نکل کر واک کرنے کے لیے چلا گیا میں روڈ کے کنارے واک کر رہا تھا تو سورج طلوع ہونے کا منظر بہت خوبصورت تھا میں نے اس منظر کو اپنے موبائل فون کی مدد سے آپ لوگوں تک پہنچایا آسمان پر ہلکے ہلکے بادلوں کی پیچھے سورج کا نکلنا یہ بہت خوبصورت نظارہ ہوتا ہے۔ میں واک کرنے کے بعد گھر کی طرف روانہ ہو گیا میں نے گھر پہنچ کر کچھ دیر کے لئے آرام کیا میں واک کرتے کرتے تھک چکا تھا بچے بھی سکول جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے وہ سب ناشتہ کر چکے تھے اور اپنے بیگ اٹھائے میرے پاس پہنچ گئے۔ میں انہیں سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر پہنچا تو میں نے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا اور پھر انہیں چارہ ڈالا اور پھر میں نے ہاتھ منہ دھویا اور ناشتہ کیا۔
 |  |
مارکیٹ سے خریداری

جب میں نے ناشتہ کر لیا تو میری بیوی بھی جانوروں کا دودھ نکالا کر لے آئی میں دودھ لے کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے چلا گیا۔ دودھ فروخت کرنے کے بعد میں سبزیاں خریدنے کے لئے سبزی اور فروٹ کی دکان پر پہنچا۔ میں گھر کے لیے سبزیاں صرف اسی دکان والے سے خریداری کرتا ہوں کیونکہ یہاں پر روزانہ تازہ سبزیاں آتی ہیں اور مناسب ریٹ پر بھی دستیاب ہوتی ہیں میں نے سبزیاں اور فروٹ کی خریداری کی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر کی طرف آ رہا تھا تو مجھے راستے میں پیاز فروش ملا میں نے اسے روک لیا اور 5 کلو پیاز خریدے اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے سامان اپنی بیوی کو دیا اور پھر میں دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔
قرآن خوانی میں شرکت

میں نے دکان پر پہنچ کر دکان کی صفائی کی اور پھر میں کپڑوں کی سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا میں نے دوپہر کے وقت دکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے گھر پہنچ کر دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر میں نے کچھ دیر آرام کیا جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو میں نماز ادا کرنے کے لیے اپنے کمرے سے باہر نکلا میرے گھر کے باغیچے میں پودوں پر خوبصورت تتلی اڑ دہی تھی۔ میں نے اس تتلی کی کچھ تصاویر بھی لیں اور پھر مسجد میں پہنچ گیا وہاں پر نماز ادا کی اور پھر محلے کے ایک شخص نے قرآن خوانی کا اور لنگر کا اہتمام کیا تھا مجھے بھی دعوت دی گئی تھی۔ میں نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی اور پھر اس کے بعد بریانی بھی تقسیم کی گئی تھی۔ہم نے بریانی بھی کھائ اور پھر میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔
Photographer | Aamirhayat |
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Quick delegation link


Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
meny apki post dakhi ap ne bohat achi post tayar ki aur hmary sath isy share kiya ap ki post dakh kr bohat acha laga.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Men ap ka mashkoor hun k ap ny mere post parhe @hassan205
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit