Hi,
Friends, punctuality is a way of life that whoever adopts it succeeds. If you keep up with the times, success will be assured. If you don't take care of time, there will come a time when time will not take care of you. If you waste time today, you will not succeed at any time tomorrow because time is an achievement that makes your life very smooth and straight. If you waste time everywhere and don't value time, your time will not be valued in the future. This means that you will take advantage of time today and do everything on time.
Will create value and establish your quality and prestige. If you look around and meditate, you will realize that even in the system of nature, the lesson of punctuality has been taught. Everything is going on at its appointed time. There is nothing that is going on without a set time or that time has not restricted it. You can take the example of the sun and the moon. The sun rises at the appointed time and sets at the appointed time.
Similarly, the moon rises and sets at the appointed time in all its days. This is a beautiful system of nature from which we learn a great lesson that we should make our life punctual. The best example of punctuality in our religion is prayer. And our lives will be easier and more successful. Friends, if you don't have time in your life, start doing it today and make yourself a successful person by being punctual.
دوستوں وقت کی پابندی زندگی کا ایک ایسا اصول ہے جس نے بھی اس کو اپنایا وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔ اگر آپ وقت کے ساتھ ساتھ چلیں گے تو کامیابی بھی یقینی ہوگی اگر آپ وقت کا خیال نہیں رکھیں گے تو ایک وقت ایسا آئے گا جب وقت آپ کا خیال نہیں کرے گا۔ آج تم وقت ضائع کرو گے تو کل کسی وقت میں بھی کامیابی نہیں پاؤ گے کیونکہ وقت ایک ایسا حصول ہے جس کو اپنانے سے آپ کی زندگی بلکل ہموار اور سیدھی ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ہر جگہ وقت ضائع کرتے ہیں اور وقت کی قدر نہیں کرتے تو آنے والے وقت میں آپ کی قدر وقت نہیں کرے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ آج تم وقت سے فائدہ اٹھاؤ گے اور ہر کام وقت پر کرو گے تو کل وقت آپ کی قدر بنا دے گا اور آپ کا معیار اور وقار قائم کر دے گا۔ آپ اگر اپنے اردگرد غور سے دیکھیں اور غور و فکر کریں تو آپ کو اس بات کا اندازہ ہوگا کہ قدرت کے نظام میں بھی وقت کی پابندی کا ہی سبق دیا گیا ہے۔ ہر چیز اپنے وقت مقررہ پر چل رہی ہے کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جو وقت کے مقررا ہونے کے بغیر چل رہی ہو یا پھر اس وقت نے پابندی نہ کی ہو۔ آپ سورج اور چاند کی مثال لے سکتے ہیں وقت مقررہ پر سورج طلوع ہوتا ہے اور مقررہ وقت پر ہی غروب ہوتا ہے اسی طرح چاند بھی اپنے پورے دنوں میں وقت مقررہ پر طلوع اور غروب ہوتا ہے ۔ یہ قدرت کا خوبصورت نظام ہے
جس سے کے ہمیں یہ بہت بڑا سبق ملتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو وقت کا پابند بنائیں ہمارے مذہب میں وقت کی پابندی کی بہترین مثال نماز ہے اگر ہم اپنی نمازیں ادا کریں تو وقت کی پابندی پر خود بخود عمل ہوجائے گا اور ہماری زندگی آسان اور کامیاب ہو جائے گی۔ دوستو اگر آپ زندگی میں وقت کی پابندی نہیں کرتے تو آج سے ہی اس بات پر عمل کرنا شروع کردیں اور وقت کی پابندی کر کے اپنے آپ کو ایک کامیاب شخص بنائیں۔
Thanks To:
Cc:
@booming01
@booming02
@booming03
@booming04