انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی کے کرشماتی طریقے Genuine and Comfortable Livelihood Through Internet

in hive-136998 •  3 years ago 

internet earning 1.JPG
انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی آج کے وقت کی ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ جہاں عام زندگی کے معمول کی طرح کسی حد تک دھوکہ دہی کا خدشہ تو رہتا ہے، لیکن اگر ہم کامن سینس کا استعمال کریں تو بڑی حد تک دھوکہ دہی کا دوچار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ہم مختلف طرح سے اپنے ذرائع آمدن کو بہت کم انویسٹمنٹ سے بہت زیادہ وسیع کر سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر کمائی کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ انٹرنیٹ پر آپ جہاں اپنے انونٹری بیسڈ (جس میں کو پروڈکٹ سیل کے لئے دستیاب ہوتی ہے) کاروبار کو وسیع کر سکتے ہیں اور اسے دنیا بھر کی پہنچ میں پہنچا سکتے ہیں، وہیں آپ اپنی سروسز یا خدمات بھی دنیا بھر کے لوگوں کو مہیا کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے وسیع آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ انٹرنیٹ پر جیسے بھی اپنی پروڈکٹس اور خدمات سیل کے لئے مہیا کریں، وہ ای کامرس کے زمرے میں آتی ہے۔ ای کامرس کی تعریف یہ کہ اپنی پروڈکٹس کو منافع کی غرض سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے سے دوسرے لوگوں کو بیچنا ہے۔

اگر تھوڑی مزید تفصیلات میں جائیں تو اگر آپ کی کوئی لوکل شاپ ہے جو آپ اپنے علاقے میں چلا رہے ہیں اور اس میں مختلف اشیاء کو بیچنے کیلئے مہیا کر رہے ہیں تو یہ ایک کونوینشنل یا روائیتی بزنس ہے، لیکن جب آپ اپنی انہی پروڈکٹس کو انٹرنیٹ پر ویب سٹورز پر سیل کے لئے مہیا کر دیں تو یہ ایک ای کامریس بزنس ہو گا۔ آگے آنے والی اقساط میں انشاءاللہ ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ایک مناسب سی انویسٹمنت سے کیسے ایک کامیاب ویب سٹور کو چلا سکتے ہیں اور اس سے اپنے کاروباری منافع میں اچھا خاصہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ای کامریس کے ذریعے سے اپنی خدمات مہیا کرنا چاہتے ہیں تو اس میں سب سے مقبول طریقہ فری لانسنگ سروسز کا ہے۔ فری لانسگ کے ذریعے سے آپ اپنی کوئی بھی خدمات جیسا کہ ویب ڈیولیپمنٹ، کونٹینٹ رائیٹنگ، انٹرنیٹ اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ورچوئل اسسٹنٹ، کسٹمر سپورٹ، ڈیٹا اینٹری اور دیگر بہت سی خدمات تیسری دنیا کے ویج ریٹ سے کہیں اچھے ریٹ پر دنیا بھر میں مہیا کر سکتے ہیں۔

آئندہ اقساط میں ہم باری باری ان تمام مختلف کمائی کے طریقوں کو مزید گہرائی میں دیکھیں گے۔ تاہم اس کالم کے اختتام پر یہ بتانا اہم ہے کہ آپ مختلف وپب سائٹ سروسز جیسا کہ اپ ورک، فری لانسر، فائیور وغیرہ کے زریعے سے اپنی خدمات، اور دراز، شوپی فائی، امیزآن وغیرہ کے زریعے سے بھی اپنی پروڈکس کو سیل کر سکتے ہین۔

آپ اپنا ایک مکمل کسٹومائیزڈ ویب سٹور بھی بنا سکتے ہیں جہاں سے آپ اپنی خدمات اور سروسز براہ راست اپنے کسٹمرز تک پہنچا سکتے ہیں۔ آگے آنے والی اقساط میں ہم تفصیل سے ای کامرس اور اس سے متعلقہ حیرت انگیز معلومات کو آپ سے اردو زبان میں شیئر کریں گے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
  ·  3 years ago Reveal Comment