بکرا فارمنگ ایک نہایت ہی منافع بخش کام ہے۔ بکرا فارمنگ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ بکری کا دودھ آج کل تقرینا ١٢٠ روپے کلو کے لگ بھگ میسر ہے۔ اس کے علاوہ بکرے کا گوشت مارکیٹ میں تیرہ سو سے پندررہ سو کے لگ بھگ بک رہا ہے۔ بکریوں کی اقسام جن سے دودھ کی زیادہ پیداوار ہوتی ہے ان میں بیتل قسم سب سے مقبول ہے۔ جبکہ راجن پوری قسم کی بکری سے دودھ اور گوشت دونوں کی اچھی آمدن متوقع ہوسکتی ہے۔
بکرہ فارمنگ کے لیئے دیہاتی اور شہری مضافاتی علاقے بہت ہی مناسب سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس اگر کچھ ذیادہ جگہ میسر نہیں تب بھی ہم ایک چھوٹے اور مناسب سے رقبے پر بکرہ فارمنگ کر سکتے ہیں۔ بکرہ فارمنگ کے لیئے اہم یہ ہے کہ اتنی مناسب جگہ ہو کہ بکرے مناسب انداز میں پروان چڑھ سکیں اور اچھا وزن حاصل کر سکیں۔ اگر ہم صر ف گوشت حاصل کرنے کی غرض سے بکرہ فارمنگ کی طرف مائل ہیں تو اس کے لیئے ٹیڈی نسل لے بکرے سب سے مقبول ہیں۔
آج کے دور میں تین سے چار ماہ کا مناسب نسل کا بکری کا بچہ تقریبا پندرہ ہزار کے لگ بھگ روپوں میں لیا جا سکتا ہے جبکہ یہ بکرے تقریبا ایک سال کی عمر میں بکنے کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔ ایک عمدہ بکرے کی خوراک کا ایک سال کا خرچہ تقریبا پانچ سے آٹھ ہزار کےقریب ہے اور دیگر اخراجات کا سالانہ تخمینہ جیسا کہ ویکسینیشن، ملازمین کی تنخوہیں اور بجلی وغیرہ کے بل شامل کر لئیے جائیں تو تین سے پانچ ہزار بکرے کی لاگت میں مزید اور اضافی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر افزائش کے دوران ہونے والے نقصانات کو بھی شامل کر لیا جائے تو اس کا خرچہ ایک پندرہ بکریوں کے فارم پر تقریبا پندرہ سو فی بکرہ کے قریب ہے۔ اس طرح سے ایک بکرے کی افزائیش پر کل لاگت کا تخمینہ موجودہ حالات میں تقریبا اٹھائیس، تیس ہزار کے قریب ہے۔
جب ہم ایک سال کی عمر کے بکرے کی سیل کی بات کریں تو اس عمر کے بکرے کی قیمت تقریبا پینتالیس سے پچاس ہزار کے قریب باآسانی مل سکتی ہے اور کاروباری منافع جو کہ فی بکرہ حاصل ہو وہ تقریبا پندرہ ہزار کے قریب ہے۔ اگر صرف تیس کے قریب بکروں کا فارم ہو تو آج کے دور میں ہم تقریبا ساڑھے چار لاکھ یا اس کے کم و پیش منافع با آسانی حاصل کر سکتےہیں۔ مزید یہ کہ اگر ہم ذیادہ تعداد میں بکروں کی افزائیش کریں تو منافع کی شرع میں مزید بھی اضافہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بکری فارمنگ میں ایک اور اہم بات جو مد نظر رکھنے کی ہے وہ یہ کہ بکروں اور بکریوں کو موسم کی سختیوں سے بچانے کا انتظام کرنا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ نئے فارمر اکثر اس پہلو کو نظر انداز کرتے ہیں کہ کچھ خرچہ بچ جائے، تاہم اس سے خدانخواستہ الٹا بہت سے کاروباری نقصان کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بکرہ فارمنگ کے لئیے اگر مناسب چراگاہ میسر ہو تو بکروں کی افزائیش کا عمل بہت اچھے سے اور کامیابی کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بکروں کی نگرانی پر معمور افراد کو مناسب تجربہ و تربیت ہونی چاہیے کہ بکرہ فارمنگ کے عمل میں ان کا بھی کلیدی اور نہایت اہم کردار ہوتا ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit