10 beautiful and important
places of my city
- سب سے پہلے جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں یہ نیچے دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں یہ ایک یونیورسٹی کی جسے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نام سے جاناں جاتا ہے اور اس یونیورسٹی کا میانوالی میں ایک اہم کردار ہے کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ہر روز کی بنیاد پر پڑھائی حاصل کرنے نہیں جا سکتے انہیں کوئی کوئی نہ کوئی وجہ درپیش ہوتی ہے تو یہاں لوگ داخلہ لے لیتے ہیں پڑھائی بھی جاری رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ پڑھائی بھی
No,1
Allama Iqbaal open university
- اور پھر دوسرے نمبر پر بات کریں گے ایک لائبریری کے بارے میں اس کا نام ہے ای لائبریری اور یہ میانوالی میں واقع ہے یہاں سے تقریباً ہر کسم کی کتابیں مل جاتی ہیں اور وہ کتابیں آپ لائبریری کے اندر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں اور باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہاں پر شام سے کچھ دیر پہلے کافی لوگ اکھٹے ہو جاتے ہیں جو مختلف مختلف کتابوں کا مطالعہ کرنے اتے ہیں
No,2
E Library
- دوسری تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ جمنازیم کی ہے جہاں ٹینس کا کھیل کھیلا جاتا ہے اور وہاں بہت قابل اساتذہ ہیں جو کھلاڑیوں کو تربیت دیتے ہیں اور یہاں پر بہت سے نوجوان سیکھنے کے لئے جمع ہو جاتے ہیں اور بہت سے ایسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں جو میانوالی کے نام کو بہت آگے تک لے گئے ہیں اور ساتھ میں یہ ایک بہت خوبصورت جگہ ہے جہاں پر لوگ شام کے وقت سیرو تفریح کے لیے بھی آتے ہیں
No,3
Gymnasium Center
- اس کے بعد ہم بات کریں گے بہت ہی اہم چیز کے بارے میں جو ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی یہ ہمارے ضلع میانوالی کی سب سے بڑی ہسپتال ہے اور یہ میانوالی شہر میں واقع ہے ہمارے یہ ایک بہت بڑی سہولت ہے کہ جب بھی کوئی مریض ہوتا ہے تو ہم لوگ اسے فوراً ایمر جنسی میں لے اتے ہیں اور یہاں پر بہت سے ایسے قابل ڈاکٹر موجود ہیں جو کہ فوری طور پر ٹریٹمنٹ شروع کر دیتے ہیں جس طرح کچھ دن پہلے مجھے میرے بھائی لے کر آئے تھے
No,4
D.H.Q. Hospital
- اور اب ہم بات کریں گے میانوالی کی ایک بہت ہی مشہور مارکیٹ کے بارے میں جسے رابی سینٹر کے نام سے جاناں جاتا ہے یہ ایک موبائل مارکیٹ ہے یہاں پر دو سو سے زائد دوکانیں ہیں اور یہاں پر بہت سے ہول سیل ڈیلر بیٹھے ہوئے ہیں جن سے ضلع میانوالی کے چھوٹے دوکاندار سامان لے کر جاتے ہیں اور یہاں بہت سے رپیرنگ ماسٹر کام کر رہے ہیں جو کہ بہت ہی قابل مانے جاتے ہیں اور مجھے تو یہ مارکیٹ اپنی گھر کی طرح لگتی ہے کیونکہ میں بھی پانچ سال سے اسی مارکیٹ میں کام کر رہا ہوں
No,5
Rabi Center
- اب ہم بات کریں گے میانوالی کے سب سے مشہور چوک جہاز چوک کے بارے میں یہ ایک بہت ہی میں جگہ ہے مجھے اج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہاں پر جو جہاں کھڑا کیا گیا ہے وہ نکلی ہے یا اصلی لیکن اس جگہ کی اپنی ہی ایک پہچان ہے اگر آپ نے اسلام آباد کی طرف جاناں ہے تو آپ کو یہاں سے گزرنا پڑتا ہے اور اگر آپ نے اور بھی اور اگر آپ نے بنوں عیسیٰ خیل ان علاقوں کی طرف جاناں ہے تو پھر بھی یہاں سے گزرنا پڑے گا اور اس کے ساتھ ہی عدالتیں کچہریاں اور ریسکیو 1122 کا دفتر ہے اسلیئے یہ ایک بہت ہی مشہور جگہ ہے
No,6
jahaz chok
- اور اس کے بعد یہ نیچے جو تصویر دیکھ رہے ہیں یہ ایک ہوٹل کی پکچر اور اس ہوٹل کا نام ہے شہزاد ہوٹل یہ ہوٹل مین روڈ کے قریب واقع ہے اور یہاں پر دور دراز سے لوگ کھانا کھانے آتے ہیں کیونکہ یہ کھانے میں اپنا ایک ذائقہ اور اپنی ایک پہچان رکھتا ہے ا
No,7
Shehzad Hotel
- اور پھر جو تصویر میں آپ کو دکھانے جا رہا ہوں یہ بھی میانوالی کی ایک بہت بڑی موبائل مارکیٹ تھی مگر کچھ عرصہ پہلے اس پر زوال آ گیا تھا اس کا آدھے سے زائد حصہ خالی پڑا رہا لیکن اب پھر سے یہ مارکیٹ خوشال ہو گئی کیونکہ بہت سے برینڈ جیسا کہ سروس اینڈیور باٹا اور اسی طرح کی اور فرینچائز اب اس مارکیٹ میں بن گئی ہیں اور اس مارکیٹ کے اچھے دن پھر سے واپس آ گئے
No,8
Fahad Plaza
- اس کے بعد آپ جو نیچے تصویر دیکھ رہے ہیں یہ سوزوکی کمپنی کی ایک برانچ ہے اور یہاں سے سوزوکی کمپنی کی ہر کسم کی گاڑیاں موجود ہیں ہمارے لوگوں کو یہ ایک بہت بڑی سہولت مل گئی ہے انہیں پہلے کی طرح نئی گاڑی لینے کے لیے لاہور یا اسلام آباد نہیں جاناں پڑتا بلکہ اپنی ہی شہر میانوالی میں انہیں ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی ہیں
No,9
Suzuki Jani Motor
- اور آخر میں ہم بات کریں گے فیصل پلازہ یہ ایک بہت خوبصورت مارکیٹ ہے اور یہاں پر مختلف مختلف قسم کی دوکانیں ہیں یہاں اس مارکیٹ میں سے آپ کو نظر والی ہر کسم کی عینک مل جاتی ہے اس کے علاؤہ اگر آپ نے اپنی تصویر کھنچوانی اور نکلوانی ہے تو وہ سہولت بھی یہاں پر موجود یہ اور اگر آپ کو ڈی ایس ایل آر کیمرہ رینٹ پر ضرورت ہے وہ بھی مل جائے گا اس کے علاو موبائل رپیرنگ کا کام اور خریدوفروخت بھی کی جاتی ہے اور سب سے الگ اس مارکیٹ کی بناوٹ بہت خوبصورت ہے
No,10
Faisal Plaza
Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan
25 to @null
You have taken absolutely brilliant photography of mianwali city places
Your camera result is so good
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Note: Irresistible photography along with specific information. Thanks For sharing your home town important places.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
@hammad44
All 10 picture so beautiful
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit