🔹Start Diary !! 6-9-2022 !!🔹
- تمام دوست احباب کیسے ہیں امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے دوستو میں آج آپ لوگوں کے ساتھ ایک دن دن شیئر کرنے جا رہا ہوں جو کہ پورا دن لاہور میں گزرا اب میں اسے ٹوئٹر تو نہیں کہہ سکتا کیونکہ سارا دن کام کرتے کرتے گزر گیا تو آئیے میرے دن کی شروعات کرتے ہیں 5 تاریخ کی شام کو ہم نے ریل گاڑی پکڑی اور اگلے دن صبح چھ بجے ہم لاہور پہنچ گئے ہم پانچھ دوست تھے اور بہت سارے کام کرنے تھے تو ہم چھ بجے کے قریب اسٹیشن پر اتر گئے
- ہاتھ منہ دھویا کیونکہ ساری رات سفر میں گزری اور حالت خراب ہوئی پڑی تھی اس کے بعد اب ہم نے سب سے پہلے جاناں تھا داتا دربار داتا علی ہجویری کے مزار پر تو ہم تھوڑی دیر بعد وہاں پہنچ گئے ہمارے پاس کافی سارے بیگ موجود تھے جن میں ڈی ایس ایل کیمرے موجود تھے تو گیٹ پر کھڑے ہوئے زمہ داران نے ہمیں کہا کہ آپ بیگ اندر نہیں لے کر جا سکتے تو میں اور میرا ایک دوست باہر رکے اور تین لوگ پہلے چلے گئے جب وہ واپس لوٹے تو پھر ہم دونوں گئے مزار پر حاضری دی دعا مانگنے کے بعد واپس آ گئے
- اور اب تہہ یہ ہوا کہ سب سے پہلے ناشتہ کرتے ہیں تو وہیں پر داتا دربار کے قریب ایک جگہ بیٹھ کر ہم نے ناشتہ کیا اور پھر ہم نے علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے مزار پر حاضری دینے کا پروگرام بنایا تھوڑا سا پیدل چلنے کے بعد ہم نے ایک گاڑی پکڑی جو کہ ہمیں رضوی دربار کے بلکل قریب چھوڑ آئی تو ہم چلے گئے علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے مزار پر حاضری دی تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد وہاں سے واپس روانہ ہو گئے اب ہمارے پاس جو ڈی ایس ایل کیمرے تھے انہیں رپیئر کروانا تھا
- ہم نے وہاں سے ایک گاڑی پکڑی اور حال روڈ پر اتر گئے وہاں پر ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے کیمروں کی تو ابھی تک تقریباً مارکیٹ بند تھی چند ایک دوکانیں کھلی ہوئی تھیں تو ایک رپیئرنگ والے کے پاس پہنچے ہم میں نے اسے تمام کیمرے دکھائی اور ان کے مسلہ بھی بتائے ایک کیمرے کی بوڈی میں کچھ مسلہ تھا باقی کیمروں کے لینز ٹھیک کرنے تھے تو اس آدمی سے ہم نے دو کیمرے ٹھیک کروائے اور ایک رہ گیا تھا مسلہ والا تو ہوا کچھ یوں کہ ہم نے وہ کیمرے وہیں پر اسی مارکیٹ میں سیل کر دیئے اب رہ گئے دو سیٹ ایک جو کہ مسلہ والا تھا اور ایک ٹھیک تھا مسلہ والا میں نے اپنے استعمال کے لیے بنوایا تھا تو ایک جگہ رپیئر کرنے کے لیے دے دیا
- اور دوپہر کا وقت تھا تو ہم نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد ہم مولا علی علیہ السلام کی صاحب زادی جن کا مزار لاہور میں ہے ان کے مزار پر جانے کا سوچا کافی سارا دور تھا ہمیں کافی ٹائم لگا آخر کار جب وہاں پہنچے تو مزار بند تھا اندر لوگ کام کر رہے تھے کسی کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا تھا لوگ باہر سے سلام کر کے واپس آ رہے تھے تو ہم نے بھی باہر کھڑے ہو کر سلام کیا اور واپس آ رہے تھے اس رپیرنگ ماسٹر کا فون آیا کہنے لگا آپ کا کیمرے تیار پڑا ہے لے جائیں اب پھر واپس روانہ گئے پھر سے کیمرے مارکیٹ میں پہنچے تو کیمرے اٹھا لیا اور پھر آگے روانہ ہو گئے
- اور پھر شام کا وقت ہو رہا تھا تو ہم نے پہلے کھانا کھانے کا سوچا تھوڑی دیر پیدل چلتے رہے پھر ایک جگہ بیٹھ کر کھانا کھایا اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کی طرف آ گئے کچھ دیر بیٹھے رہے اور پھر اسٹیشن پر چند تصویریں بنائیں اور پھر بیٹھ گئے گاڑی چلنے کے انتظار میں نو بجے ریل گاڑی نکل پڑی تو کافی دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا اور پھر سارا دن کام کرتے کرتے میں بہت تھک گیا تھا تو اس کے بعد میں سو گیا یہ رہا میرا لاہور کا سفر
Special Mention:Best Regards ✍️🌼 Hammad Khan
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||
حماد داتا دربار لاہور میں سب سے اہم اور پر سکون جگہ ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکی تمام دعائیں ولی اللہ علی ہجویری کے صدقے قبول فرمائے آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Masha Allah app ka sara din bohat achaa guzra ,nice photography 👍👍
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit