Contest || Lets Talk Paranormal || TRUE LIFESTORY || CLUB75 || by @hammad44

in hive-136998 •  3 years ago 


Assalam o Alaikum..

horror-lists-religious.jpg
Source

میں بہت شکر گزار ہوں محترمہ
@event-horizon
صاحبہ کا کے انہوں نے ہمیں ایک بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے دلچسپ دلچسپ سٹوریز شیئر کرنے کا تو آئیے میں بھی آپ کے پاس چند سٹوریز شیئر کرتا ہوں

اکثر ہم جب چھوٹے ہوتے ہیں تو ایسی کہانیاں ہمیں اپنے دادی دادا یا نانی نانا سناتے ہیں مگر میرے دادی دادا اور نانی نانا سب وفات پا چکے تھے تو ہمیں ہمارے والد صاحب کہانیاں سنایا کرتے تھے اور اس وقت بھی ہمارا گھر گاؤں میں تھا جب ہم چھوٹے چھوٹے تھے اور یہ کہانیاں باباجان سے سنا کرتے تھے

باباجان کہتے ہیں کہ اس وقت موٹر سائیکل کا دور نہیں تھا بہت کم لوگوں کے پاس موٹر سائیکل ہوا کرتے تھے تو باباجان کے پاس گھوڑیاں ہوا کرتی تھی اس وقت لوگ گھوڑیوں پر نیزہ بازی کھیلا کرتے تھے تو باباجان نے بھی گھوڑیاں پال رکھی تھیں نیزہ بازی بھی کھیلتے تھے اور اگر کوئی کام جاناں پڑتا تو بھی گھوڑی پر سوار ہو کر چلتے جاتے تو ایک دن ایسا آیا کہ وہ شہر کی طرف آئے ہمارا ایک گھر شہر میں بھی تھا تو انہوں نے شہر میں کسی آدمی سے کچھ رقم لینی تھی وہ رقم لی اور گھر واپس چلے گئے گاؤں پہنچنے جیب میں تلاش کیا تو وہ رقم موجود نہیں تھی سوچا اور کہنے لگے کہ میں شہر والے گھر کچھ دیر بیٹھا رہا تھا اب تو رات ہو رہی ہے ایسا کرتا ہوں اذان فجر کے وقت چلا جاؤں گا اور رقم اٹھا لوں گا

سو گئے پھر ابھی رات درمیان میں تھی کے باباجان کی آنکھ کھلی تو اماں جان سے کہا کہ مجھے چائے بنا کر دوں کیونکہ فجر کی اذان کا وقت ہو رہا ہے اور میں پھر چلتا ہوں تو انہوں نے چائے بنائی بابا جان نے گھوڑی کو تیار کیا اور روانہ ہو گئے تو جو راستہ شہر کی طرف آتا ہے وہاں پر بہت ویرانہ تھا جنگل تھے اور وہاں پر ایک بہت مشہور جگہ تھی اس کے بلکل پاس ہماری زمین بھی نہ ہے اور یہ جگہ شہر اور گاؤں دونوں کے درمیان میں آتی ہے وہاں پر بہت سے لوگ کئی بار بھوتوں سے ڈرے تھے یہ ہمیں باباجان بتایا کرتے تھے تو کہتے ہیں کہ میں تو یہ سوچ کر گھر سے نکلا تھا کے صبح ہونے والی ہے مگر اس میں تو وہ رات کا درمیانی حصہ تھا تو کہتے ہیں کہ میں ہکلی پھلکی نید میں تھا اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میں اس وقت گھوڑی پر سوار ہوں تو کہتے ہیں کہ ایک اچانک روشنی میرے اوپر پڑی جیسا کہ کسی گاڑی کی لائٹ ہو تو میں اپنے زہن میں یہ سوچ رہا تھا کہ میں اس وقت شہر والے گھر سویا ہوا ہوں اور یہ گاڑی فلاح جگہ سے آ رہی ہے اسلیئے میرے اوپر اس کی لائٹ لگی ہے اور کہتے ہیں کہ اتنے میں میری گھوڑی کا پاؤں پھسلا اور مجھے سمجھ آئی کہ میں تو اس وقت گھوڑی پر سوار ہوں اور اسی جگہ سے گزر رہا ہوں

تو اتنے میں آوازیں انا شروع ہو گئی کسی طرف سے آواز آتی رکو ایک ساتھ چلتے ہیں میں نے بھی وہیں جاناں ہے تو کسی طرف سے ٹلی کی آوازیں سنائی دیتی اور کہتے ہیں کہ سب سے آخر میں مجھے جو آواز آئی تو اس نے کہا کہ آپ کا مرشد پاک آپ کا پیر کامل تھا ورنہ آج ہم آپ کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے اس کے بعد میں نے گھوڑی تھوڑی تیز کر دی ویسے بھی باباجان بہت کم ڈرتے ہیں وہ کئی بار رات کا سفر پیدل کر چکے ہیں اور انہیں ڈر بہت کم لگتا ہے


Source

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

اور ابھی تک ہمارے قوم قبیلے کے لوگ ڈرتے آ رہے ہیں میں آپ کو ایک اور بات بتا دوں یہ میرے باباجان کے کزن تھے میرے چچا لگتے ہیں وہ بھی ایک ٹریکٹر پر جا ریے تھے تو کہتے ہیں جب میں اس جگہ پر پہنچا تو اچانک میرے سامنے ایک عورت آئی جو کہ زیورات سے لدی ہوئی تھی اور اسے دیکھ کر میں بہت ڈر گیا اور میں پسینہ پسینہ ہو گیا تو میں نے ٹریکٹر دوڑایا اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ٹریکٹر کس طرف جا رہا ہے مگر ان کا اپنا گھر اس جگہ کے قریب پڑتا ہے تو جب اس کے بھائیوں نے ٹریکٹر کی آواز سنی تو وہ بھی سمجھ گئے کہ یہ ہمارا بھائی آ رہا تھا اور یقیناً اسے کسی چیز نے دریا ہے وہ اس کے اگے آئے جب نے کے پاس پہنچا تو وہ بے ہوش ہو گیا اور آج تک اس کی یہی حالت جا ریی ہے آج بھی وہ رات کو سوئے ہوئے کبھی کبھی ڈر جاتے ہیں

HOUSEWIFE_7.jpg
Source

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

اور وہ جو جگہ ہے اس کے پاس زیادہ تر زمینی ہماری اور ہمارے رشتے داروں کی ہیں تو ہم نے وہاں جاناں ہوتا ہے کبھی کبھی تو فصل کو پانی دیتے وقت یا فصل کاشت کرتے وقت رات پڑ جاتی ہے تو میں آپ لوگوں کو اپنے ایک کزن کے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ بتاتا ہوں یہ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے میرا کزن اپنی فصل کو پانی دے رہا تھا جب شام ہوئی تو میرے خیال میں اس کی کچھ جگہ بچی ہوئی تھی تو اس نے سوچا اج تھوڑا لیٹ چلا جاؤں گا اس جگہ کو بھی پانی لگا لیتا ہوں تاکہ دوبارہ کل مجھے یہاں نہ انا پڑے تو اس نے کام جاری رکھا شام سے کچھ وقت اوپر ہوا تو اسے اپنے آس پاس کچھ عجیب سا محسوس ہوا تو اس نے ٹیوب ویل بند کر دیا ٹریکٹر نکال کر روانہ ہو گئے تو اسے ایسا محسوس ہوا کہ کسی چیز کا بچہ ٹریکٹر کے نیچہ آ گیا ہے اور اس نے ایک چیخ بھی سنی تو وہ کہتا ہے کہ میں نے ٹریکٹر روک دیا اور میں نے اگے پیچھے دیکھا مگر کچھ نہیں تھا تو میری نظر دوسری طرف پڑی تو ایک جھنڈ آ رہا تھا مجھے دیکھنے میں لگا کہ یہ گیڈڑ ہیں پھر اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ اتنے سارے گیڈڑ تو یہاں پر نہیں تھے تو کہتا ہے کہ میں ڈر گیا اور میں نے ٹریکٹر دوڑایا جتا دوڑ سکتا تھا

جب وہ بھی گھر پہنچا تو اسے تیز بخار ہو گیا اور کچھ دن بعد اسے دورے پڑنا شروع ہو گئے جنات نے اسے پر قابو پا لیا اور پھر کچھ دنوں بعد بولنے لگ گئے ایک دن جب اسے دورا پڑا تو میں بھی گیا تھوڑی دیر بعد ہمارے مسجد کے امام صاحب آئے انہوں نے جنات سے بات کی کے اس بیچارے کا کیا قصور ہے آپ اسے اتنا تنگ کیوں کر رہے ہیں اس نا آپ کا کیا بگاڑا ہے تو وہ بولے اس نے ہمارے بچے ٹریکٹر کے نیچے دیئے ہیں
تو پھر اسے اس کے گھر والے ہمارے جو اپنے مرشد ہیں نے کے پاس لے کر جاتے رہے اور اب وہ ٹھیک ہے)

anigif_sub-buzz-28129-1559599940-1_preview.gif
Source

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04.

Curated By - @suboohi
Curation Team - The Efficient Seven

Your pappa is strong man, infact male never afraid from ghost like thing, but we girls may be die if such scene happened, i will also share soon once it happened with me

Yes, you are absolutely right, a man should not be afraid of such things. And may Allah protect all the sisters including you😊

Your father is definitely a brave man.

The story of your cousin reminded me of a similar story. Someone I knew accidently killed Jin's child by stepping on it.

Thank you for posting in Steemit Pakistan.

Quality ChecksStatus
#club75
Plagiarism-Free
Bot-Free
#steemexclusive
#burnsteem25

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club75
Burn Steem 25
Steemexclusive
Bid Bot Free
Delegated to Steemit-pak
Beneficiary to Steemit-pak
Number Of Words1171
Number Of Upvotes8
Number Of Comments4