Betterlife the diary game Eid Millad in Nabi:20%beneficiary to @steemit-pak by @shafiullahz:19-10-2021:

in hive-136998 •  3 years ago  (edited)

20%payout to @steemit-pak

Asslam-o-alaikum!

  • میرے پیارے دوستو کیسے ہو امید کرتا ہوں کہ سب دوست اللہ پاک کے فضل اور کرم سے بلکل خیریت سے ہوں گے میری دعا ہے کہ اللہ پاک ربیع الاول کے دن کے صدقے میں تمام دوستوں کی جتنی بھی پریشانیاں اور مشکلات ہیں دور فرمائے اور سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور اللہ پاک اس ملک اور @steemit-pakistan کو ترقی عطا فرمائے آمین

IMG_20211019_095057.jpg

IMG_20211019_110357.jpg

JnhEU9gVzZMdMsoD3qB3xs86BHCNXzS9oqxxBCUW45a1N5WNCg9vYdBTJ2sVRXHrM59dYRc5UfsLsqdAXYwQ3cFMALRbjQUoZjg3PMojxP...94eFsSqNf1oKMxxYsJnDodbf2sYSo3m83oZWy5qMJn9Qeimz7o9KnULR7gT1ZkBCyx1z8ukvvY89fW7oB6jkuuaRXtAEQiMYwCWAWgbFtxzPTfyNzGuQzKgaUE.png

دوستوں آج بارہ ربیع الاول کے جلوس کے لیے تیاری کرنی تھی تو میں نے جلدی سے اپنے کپڑے استری کیےاور شیو بنائی اور نہایا کپڑے تبدیل کیے اور چاۓ پی کر اپنے گھر سے روانہ ہو گیا اور جلسہ گاہ کی طرف چل پڑا ہمارے گھر اور جلسہ گاہ کا فاصلہ تقریبا ایک کلو میٹر ہے جیسے ہی میں باہر نکلا تو فضا میں لبیک کی صدائیں گونج رہی تھیں آج کا دن ہمارے لئےاور امت مسلمہ کے لیے مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی اور ہم مسلمان اس دن کو بڑی عقیدت احترام اور خوشی سے مناتے ہیں تمام گلیوں بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں لائٹوں سے سجایا گیا اور ہر جگہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا اور ایک بہت ہی پیارا ساماں دکھائی دیتا ہے جسے دل دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہاتھوں میں جھنڈیاں پکڑے ہوئے تھے اور فضا میں میں نعتوں کی گونج سنائی دے رہی تھی اور بہت ہی مزا آ رہا تھا جب میں جلسہ گاہ کی طرح پہنچا تو وہاں پر بہت سے لوگ جمع تھے اور بہت زیادہ ھجوم تھ لوگوں کا ایک سمندر اکٹھا تھا اور بہت سے لوگ خیرات کر رہے تھے کہیں پلاؤ بریانی کے چاول تھے کہیں میٹھے چاول تھے کہیں میٹھا حلوہ تھا چائے کا لنگر چل رہا تھا اور لوگ لنگر کھا رھے تھے اور ھمارے پیر طریقت صاحب نے آنا تھا میں نے انتظار کیا جب وہ آئے تو ان کا بڑے پرتپاک انداز سے استقبال کیا گیااس کے بعد پیر صاحب نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے بارے میں میں پرجوش تقاریر کیں اس کے بعد جلوس اپنی منزل سے روانہ ھوا میں بھی جلوس کے ساتھ ساتھ چلتا رہا ہاں اور بہت ہی مزا آیا تقریبا دو کلومیٹر چلنے کے بعد میں اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا اور جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گیا پھر میں نے دوستوں کے ساتھ ایک لنگر میں جاکر گوشت کی بریانی کھائی اور پھر اپنے جلوس کو گزرتے ھو ۓ دیکھا جو بہت ھی لمبا جلوس تھا اس میں اونٹ ریڑھی رکشہ ٹریکٹر اور موٹرسائيکل بھی تھے جگہ پر سیکورٹی کا سخت انتظام تھا جلوس جب روانہ ھوا تو ھم بھی اپنے گھر واپس آ گے

IMG_20211019_111319.jpg

IMG_20211019_111238.jpg

IMG_20211019_095947.jpg

IMG_20211019_111807.jpg

IMG_20211019_111559.jpg

IMG_20211019_095743.jpg
حضور پاکﷺ کی زندگی کے بارے میں مختصر

ھمارے پیارے نبی پاکﷺ21اپریل 571عیسوی (12ربیع الاول)کو صبح 4:45منٹ پر مکہ مکرمہ میں پیدا ھوۓ
آپکی والدہ ماجدہ کا نام حضرت بی بی آمنہؓ اور والد کا نام حضرت عبداللہؓ تھا

آپﷺ کی زندگی 22330دن یعنی(63سال اور 4 دن ھے)

آپﷺ کی رسالت کا عرصہ 8156دن یعنی (23سال) ھے

آپﷺ کے دادا کا نام حضرت عبدالمطلبؓ تھا

آپﷺکی دادی کا نام فاطمہ بنت عامر تھا

آپﷺکے نانا کا نام وھاب تھا

آپﷺکی نانی کا نام برار تھا

آپﷺکی گیارہ ازواج تھیں

آپﷺکے تین بیٹے اور چار بیٹاں تھیں

آپﷺ کے تین داماد تھے ،چودہ چچااور چھ پھوپھیاں تھیں

JnhEU9gVzZMdMsoD3qB3xs86BHCNXzS9oqxxBCUW45a1N5WNCg9vYdBTJ2sVRXHrM59dYRc5UfsLsqdAXYwQ3cFMALRbjQUoZjg3PMojxP...94eFsSqNf1oKMxxYsJnDodbf2sYSo3m83oZWy5qMJn9Qeimz7o9KnULR7gT1ZkBCyx1z8ukvvY89fW7oB6jkuuaRXtAEQiMYwCWAWgbFtxzPTfyNzGuQzKgaUE.png

Specail Mention!

@haidermehdi
@hassanabid
@event-horizon
@vvarishyy
@salmanwains
@rashid001

Regard

@shafiullahz

JnhEU9gVzZMdMsoD3qB3xs86BHCNXzS9oqxxBCUW45a1N5WNCg9vYdBTJ2sVRXHrM59dYRc5UfsLsqdAXYwQ3cFMALRbjQUoZjg3PMojxP...94eFsSqNf1oKMxxYsJnDodbf2sYSo3m83oZWy5qMJn9Qeimz7o9KnULR7gT1ZkBCyx1z8ukvvY89fW7oB6jkuuaRXtAEQiMYwCWAWgbFtxzPTfyNzGuQzKgaUE.png
my achievement 1 post
https://steemit.com/hive-172186/@shafiullahz/achievement-1-through-introduction-by-shafiullahz
JnhEU9gVzZMdMsoD3qB3xs86BHCNXzS9oqxxBCUW45a1N5WNCg9vYdBTJ2sVRXHrM59dYRc5UfsLsqdAXYwQ3cFMALRbjQUoZjg3PMojxP...94eFsSqNf1oKMxxYsJnDodbf2sYSo3m83oZWy5qMJn9Qeimz7o9KnULR7gT1ZkBCyx1z8ukvvY89fW7oB6jkuuaRXtAEQiMYwCWAWgbFtxzPTfyNzGuQzKgaUE.png

Allah hafiz

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

بہت ہی زبردست پوسٹ لگائی ہے اور بہت اعلیٰ فوٹو گرافی کی ہے

Thanks dear brother

Masha Allah... Allah zaiyaz murade puri kare... Ameen.