السلام علیکم دوستو کیا حال ہے میرے سٹیمٹ
پاکستان کی دوستو مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار رہے ہوں۔چلتے ہیں آج ڈائری کی طرف آج میں نے بہت ہی مصروف دن گزارا۔آج جب میں صبح سویرے اٹھا تو کل رات کو میرے دوست کی کال آئی تھی اس نے مجھے کہا کہ آپ کو میرے ساتھ آنا ھے کیونکہ میں نے ایک کام کو جانا ہے تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے صبح میں آپ کے ساتھ چلوں گا ۔



جب میں اٹھا تو پہلے میں نے نہانے کے لئے چلا گیا میں نے اپنے دانت صاف کیے اور نہانے کے بعد میں کچن میں چلا گیا ۔کچن میں بیٹھ کر میں نے ناشتہ کیا ابھی میں ناشتہ کر رہا تھا کہ میرے دوست کی دوبارہ کال آئی اس نے مجھے کہا کہ کیا آپ تیار ہوچکے ہو ؟ میں نے کہا ہاں بالکل میں تیار بیٹھا ہوں اور میں ابھی گھر سے نکلوں گا اس نے کہا کہ ٹھیک ہے میں آپ کا انتظار کرتا ہوں میں نے اس کو کہا کہ آپ میرے لئے لیے آدھا گھنٹہ انتظار کریں میں ابھی آ رہا ہوں ناشتہ کرنے کے بعد میں نے دوائی لی کیوں کہ میری طبیعت خراب تھی دوائی لینے کے بعد میں نے دودھ پیا اور میں گھر سے روانہ ہو گیا جب میں پہنچا تو میرا دوست آیا ہوا تھا میں نے اس کے ساتھ بیٹھ کر کام کے لیے چلا گیا وہاں پہنچ کر میرے دوست نے اپنا کام کیا وہاں پر بیٹھ کر ہم نے سب سے پہلے ٹھنڈا جوس پیا کیونکہ گرمی بہت زیادہ تھی جوس پینے کے بعد ہم نے کھانا کھایا کیوں کہ دوپہر کا وقت ہو چکا تھا ۔کھانا کھانے کے بعد ہم نے تھوڑی دیر وہاں پر بیٹھ کر گپ شپ لگائی اور ساتھ چائے بھی پی اس کے بعد ہم گھر کے لئے روانہ ہوگئے ۔
جب میں
گھر پہنچا تو میں بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور میں سو گیا تھوڑی دیر سونے کے بعد میں اٹھا ۔اٹھنے کے بعد میں نہانےکے لئے چلا گیا اور میں نے چائے پی۔ شام کے وقت میں واک کرتے ہوئے میں کرکٹ کھیلنے کے لیے چلا گیا ۔وہاں پر میں نے کرکٹ کھیلی ہمارا کافی زبردست میچ ہوا ۔اسکے بعد میں گھر واپس آ گیا اور میں نے کھانا کھایا ۔شام کا کھانا کھانے کے بعد میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا میں نے دن بھر کی مصروفیات شیر کی آپ کے ساتھ اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمارے اعمال کو بہتر کرے اور اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور ہمیں بھی اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
special mentions
@hassanabid
@haidermehdi
@vvarishayy
@event.horizon
@steemitpak
Regards @shafqatniazi
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit