میری زندگی

in hive-136998 •  3 years ago 

CAM00215 (1).jpg

میری پیدائش 24جنوری1994کو ہوئی۔پیدائش کے ایک ماہ بعد میں ڈبل نمونیا کا شکار ہوگیا اور معذوری میرا مقدر بنی۔حالت اتنی نازک تھی کہ بچنا نا ممکن تھا ۔خیر اللہ کو کچھ اور منظور تھا۔ میرا باقاعدہ علاج شروع ہوا۔میرے بارے میں کسی کو کوئی امید نہ تھی کہ یہ اگر بچ گیا تو کچھ کرنے کے قابل بھی ہوگا۔ 7سال کی عمر میں چلنا تو دور کی بات میں صرف بیٹھنے کے قابل ہوا اس وقت بھی گردن نہیں ٹھہرتی تھی۔لوگ مجھے میری معذوری کی وجہ سے سعدو کہتے۔جو کہ میرے والدین کے لئے باعث تکلیف تھا۔جب میں 10 سال کا ہوا تو مجھےسکول داخل کروادیاگیا اس وقت بھی میں بولنے کے قابل نہ تھا۔میری والدہ مجھے اٹھا کے سکول چھوڑتیں اور واپس بھی لے کے آتیں ۔جب میں اول کلاس میں ہوا تو لاہور شیخ زید ہسپتال سے میری بائیں ٹانگ کااپریشن کروایاگیا۔اس دوران بھی میں نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ پانچویں تک صرف ہاتھ پکڑ کے چلنے ے قابل ہوا۔اس دوران میری چھوٹی بہن میری ہم جماعت تھی ۔جو مجھ سے 2 سال چھوٹا ہونے کے باوجود بھی میرا خیا ل اور ساتھ دیتی رہی۔چھٹی کلاس میں میں نے اپنے والد صاحب کے سکول میں داخلہ لیا اور دسویں تک خوب محنت کی۔ میرے والد صاحب خود میرے ٹیچر تھے۔لہٰذا وہ مجھے پروٹوکول دیتے۔جس سے میں نے خود یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ مجھے اچھا نہیں لگتا لہٰذا میرے ساتھ بھی وہی رویہ اپنائیں جو عام طور پہ ہوتاہے۔ میٹرک کے بعد گھرسے باہر جانے کا مسلہ ہوا۔ خیر والد اور والدہ نے بڑی مشکل سے فیصلہ کرکےپنجاب کالج مین داخل کروادیا۔ کیونکہ میں اس قابل نہیں تھا کہ اپنے کپڑے ہی پہن سکوں یا اپنا خیال رکھ سکوں خیر دوسال خوب محنت کی اورآئی سی ایس کیا اس دوران میرے والدین ،ٹیچرزنے بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی۔ میری والدہ اس وقت تک بھی مجھے خود تیار کر کے بھیجتی تھیں۔لہٰذاا جب یونیورسٹی میں داخلے کا وقت آیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا اوکاڑہ ایک کیمپس ہے وہاں داخل کروا دیتے ہیں ۔میں اس پر راضی نہ تھا کیونکہ جس شعبہ میں میں جانا چاہتا تھا وہ وہاں دستیاب نہ تھا ، لہٰذ اجب میں نے ضد کی تو وہ بہت فکر مند ہوئے کہ بیٹا آپ وہاں نہیں رہ پا گے۔ اس سب کے باوجود میں نے انہیں یہ کہا کہ وہاں رہنا اور سب کام کرنا مجھ پر چھوڑ دیں یعنی میں نے یہ چیلینج خود اپنے آپ سے کیا کہ میں رہوں گا اور سب کر کے دکھاؤں گا ۔ اور آج الحمداللہ یونیورسٹی میں آپ کے ساتھ ہوں ۔ مشکل ہوتی ہے لیکن ہر کام کرتا ہوں۔اور سبھی میرے اچھے دوست ہیں۔ اوربعض جو کہ مشکل میں کام آئےاورمیری مدد کی اور آج بھی کرتے ہیں ۔اور بعض نے ایسا رویہ اور ایسے میری مدد کی کہ مارے خوشی کہ میرے آنسو آگئے۔ دعا ہے کہ اللہ آپ سب کوسلامت ،خوش اور تندرست رکھے اور مشکلیں آسان کرے ۔آمین

Special Mention and Thank to
@haidermehdi
@hassanabid

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Actually we have seen a big suspicious kind of Activities according to your posts. So we might need to verify your case so to help you up in a Good way. Iff possible could you share up the Proofs or any medical related personally over whatsapp ?? Are you in steemit pakistan group of whatsapp ??

Sure sir why not
I
Need whatsapp group so I can send u All
Here is my disability certificate
scan0024.jpg

I am waiting for your support sir

@hassanabid sir I can send u All documents on WhatsApp ♥️😊

  ·  3 years ago (edited)

Dear sir here is the my documentary

And contact. No
03346045482
@hassanabid