اسلام علیکم کیا حال ہے دوستو! امید ہے خیریت سے ھوں گے۔ میں آج آپ کو اپنی روٹین کے بارے میں بتاؤں گی۔اج صبح سویرے میں نماز کے لیے اٹھی سو کے اٹھنے کی دوعا پڑھی نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی۔اتنے میں امی نے ناشتے کے لیے بلا لیا میں نے ابھی ناشتہ کیا ہی تھا کے میرا بیٹا آٹھ گیا میں نے اس کا منہ ہاتھ دھویا اور اسے دہی دیا میرا بیٹا ناشتے میں صرف دہی پیتا ہے کبھی کبھی دہی کی چوری بنوا لیتا ہے تھوری دیر کے بعد میری بیٹی آٹھ گی میری بیٹی کو دودھ بہت پسند ہے وہ زیادہ دودھ پیتی ہے تھورا بہت کھانا بھی کھا لیتی ہے دونوں بچے کیھلنے لگ گئے تو میں نے اپنی پیکینگ شروع کر دی دراصل دسمبر کی چھٹیاں ہوئی تو میں میکے چلی گی تھی دس دن امی کے گھر رہی وہاں بہت زیادہ مزہ آیا کے چھٹیاں گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلا چھٹیوں کے پہلے پانچ دن تو بارش میں گزر گئے مسلسل بارش ہوتی رہی آخری دنوں میں دھوپ نکلی ایک دن میں اپنی بیٹی کو ہسپتال لے کے گئے تھی رات کو اس کو بہت تیز بخار ہو گیا تھا منگل کو ہم منگل بازار گئے وہاں میں نے بچوں کے جوتے اور کوٹ خریدے جب میں نے پیکینگ کر لی دونوں بچوں کو نہلا کے تیار کیا اپنے کپڑے استری کیے اور تیار ہوئی اتنے میں ابو مارکیٹ سے واپس ا گئے انہوں نے مجھے گھر چھوڑ کے آنا تھا انہوں نے کہا میں نماز پڑھ لوں پھر اکٹھے کھانا کھائے گے میں نے بھی ظہر کی نماز ادا کی تب تک امی نے کھانا بنا لیا تھا میں نے اور ابو نے کھانا کھایا چائے کے ساتھ حلوہ کھایا پھر میں سب کو مل کے اپنے گھر روانہ ہوئی آدھے گھنٹے میں ہم گھر پہنچ گئے سب گھر والے ہمیں دیکھ کے بہت خوش ہوئے بچے بھی بہت دنوں کے بعد دادا لوگوں کو ملے تو بہت پرجوش تھے ابو نے ہمارے گھر عصر کی نماز ادا کی میں نے ابو کے لیے چائے بنائی وہ چائے پی کے گھر واپس چلے گئے میں نے عصر کی نماز پڑھی پھر چائے والے برتن دھوئے میری ساس نے مجھے سبزی کاٹ کے دی میں نے مٹر اور گاجر کا سالن بنایا میری دیورانی نے آٹا گوندھا میری ساس نے عصر کی نماز ادا کی تو میں نے اور میری ساس نے بٹھی پہ روٹی بنائی اتنے میں مغرب کی اذان ہونے لگ گی ہم سب نے مغرب کی نماز ادا کی نماز پڑھنے کے بعد میں نے کھانا لگایا ہم سب نے مل کے کھانا کھایا کھانے کے بعد عشاء کی نماز کا ٹائم ہو گیا نماز پڑھنے کے بعد میں نے سب کے بستر لگائے پھر بچوں کو سلانے اپنے کمرے میں چلی گئی جب بچے سو گئے تو میں ڈائری لکھنے بیٹھ گئی دوستوں یہ ہے آج کی ڈائری اب میں سوتی ہوں کیوں کے صبح میں نے سکول بھی جانا ہے خدا حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Account operated by @vvarishayy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit