السلام علیکم ،
ہماری زندگی میں بہت سارے لمحات ایسے اتے ہیں جو کہ یادگار کے طور پر ہمارے ذہن میں رہ جاتے ہیں۔ اور بعض لمحات کی ہم تصاویر بھی لے لیتے ہیں۔ تو وہ ہماری ذہن کے علاوہ موبائل فون یا ایلبم میں موجود رہتے ہیں۔ اور جب بعد میں ہم ان کو دیکھیں تو منہ پر وہ خود بخود مسکراہٹ ا جاتی ہے۔
میری بھانجی جو میری بیٹی کی ہی ہم عمر ہے۔ وہ ہمارے گھر ائی ہوئی تھی اور ہمارا ایک ساتھ گھومنے پھرنے جانے کا پروگرام بنا۔
ویسے تو ہمارا بچوں کو پارک لے جانے کا پروگرام تھا ۔مگر اس سے پہلے میری کزن کو ایک فرنیچر شو روم میں جانا تھا۔ وہاں پر جب ہم گئے تو ہمارے بچوں کو مختلف فرنیچر پہ بیٹھ کے ان کی سافٹنس کو انجوائے کرنے کا موقع ملا۔
میری بہن جی جو کہ کافی شرارتی ہے اس نے ایک فرنیچر سے دوسرے فرنیچر پہ جمپ لگانا شروع کر دی جس کی وجہ سے اس کی ماں کافی پریشان ہو گئی تھی۔ مگر فرنیچر کے شوروم والے خود بخود اس کی شرارتوں پر مسکرانے لگے کیونکہ چھوٹی بچی کے اچھلنے سے فرنیچر کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا تھا ۔ہاں البتہ وہ بچی پیاری اتنی ہے کہ اس کی حرکتوں کو ہر کوئی انجوائے کر رہا تھا۔
میری کزن نے اپنا جو کام فرنیچر والے کو کروانے کے لیے کہنا تھا وہ کیا اور ڈریسنگ ٹیبل کا ارڈر نوٹ کروا دیا ۔وہاں سے فارغ ہو کر ہم پارک کی طرف سے چلے ۔جب وہاں گئے تو چونکہ میری بھانجی نے فینسی فراک پہنی ہوئی تھی۔ اس لیے اس کی ماں نے اس کے کپڑے چینج کروانے کا فیصلہ کیا ۔اور پہلے اس کو گاڑی میں کپڑے چینج کروائے اور پھر پارک کی طرف لے کر گئی۔
پارک میں جا کر بچوں کے چہرے پہ خود بخود مسکراہٹ ائی۔ اور بچوں کی شرارتیں عروج پہ پہنچ گئیں۔ کبھی ایک جھولے کی طرف بھاگتے۔ تو کبھی دوسرے جھولے پہ چڑھ کے کھیلنے لگتے ۔وہاں پر بچوں کی خوشی کا عالم ہی دوسرا تھا۔
ایکسرسائز والے جھولوں پہ لٹک کے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہ جانے میں جو مزہ ہے وہ مجھے بھی اپنے بچپن کی یاد دلا رہا تھا ۔ہم بھی اپنے بچپن میں پارک میں جا کے اس طرح کے ایکسرسائز ضرور کیا کرتی تھے۔ اس سے ایک تو قد بھی لمبا ہوتا ہے۔ دوسرا بچوں کی فزیکل ہیلتھ بھی اس کا بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔
میری بیٹی کی بھی ایکسرسائز والی جھولوں پر بہت ساری تصاویر ہیں وہ انشاءاللہ پھر کبھی اپ کے ساتھ شیئر کروں گی۔ اج کی پوسٹ میں بس اتنا ہی۔
بہت شکریہ کے ساتھ میں اپنی پوسٹ کو ختم کرتی ہوں۔ اور اپنے کچھ ساتھیوں کو اس کنٹیسٹ میں مقابلے کی دعوت دیتی ہوں۔
We support quality posts and good comments Published in any community and any tag.
Curated by : @suboohi
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
https://x.com/STEEMITENT9255/status/1874378233933922569?t=WXcBVw29gDLSPZHV3sBR1A&s=19
My X link
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit