A child, a million smiles : How can you make a child smile ? Help them،Pakistan!

in hive-139765 •  5 hours ago 

السلام علیکم ،

بچے اس دنیا کا حسن ہیں۔ ان کے مسکرانے سے دنیا مسکراتی ہے۔ اور جب یہ اداس اور روتے ہیں تو ایسا لگتا ہے، جیسے سارا ماحول ہی اداس ہو گیا۔یہ ہمارے گلشن کے پھول ہیں ان کے مسکرانے سے سارا گلشن کھل اٹھتا ہے۔
ماں باپ ایسی ہستی ہوتی ہیں جو کہ، اپنے بچوں کی خوشی کی خاطر ہر طرح کی پریشانی دکھ اور تکالیف کو سہنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ ان کے بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ ائے اور وہ ہر غم اور فکر پریشانی سے دور رہیں
۔میرے اپنے بھی چار بچے ہیں۔ اور میری خواہش ہوتی ہے کہ، میں اپنے چاروں بچوں کو الگ الگ توجہ دوں۔ ان کی فرمائش، ان کی خواہش اور ان کے ہر دکھ، تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کے دور کرنے کی اور پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

20250110_172201.jpg

میری سب سے چھوٹی بیٹی جو کہ ابھی صرف چھ سال کی ہے۔ اس کی شرار تیں ہمہ وقت گھر میں خوشی اور رونق کا احساس دلاتی ہیں۔ باقی بڑے بچے اپنی عمر کے لحاظ سے شرارتیں اور مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ جبکہ چھوٹی کی حرکتیں بھی مزے کی اور انجوائے کرنے والی ہوتی ہے۔

20250110_165205.jpg

ہم اپ سب اس کو طوطا کہتے ہیں ۔کیونکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ، جو بھی بڑا بندہ کوئی کام کر رہا ہے ۔وہ اس کی نقل ضرور کرے۔ میری بڑی بیٹی جو کہ اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہے۔ اس کو یوگا کرنے کا بہت شوق ہے۔ تو سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی اس کی نقل میں یوگا کرنے کا دھیان ضرور اتا ہے۔ اور وہ اس کی نقل کر کے ضرور بیٹھتی ہے۔

20250110_165228.jpg

بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وہ سکون سے بیٹھ جائے۔ ورنہ اس کا سارا دن اچھل کود اور شرارتوں میں ہی گزرتا ہے۔

20250110_165218.jpg

20250110_165122.jpg

یہ تصاویر جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔ یہ ایک ہی وقت میں لے کے لیے جانے والی بہت ساری تصاویر ہیں اب اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ، وہ تھوڑی دیر بھی سکون سے نہیں بیٹھنا چاہتی۔ اور ہم صرف اس کی خوشی کی خاطر اس کی شرارتوں کو انجوائے کرتے ہیں۔

3YjRMKgsieLsXiWgm2BURfogkWe5CerTXVyUc6H4gicdRPmfDdvbLvbAa3pdzrNo3LM9h7wTqSyVUUvhNS9QzhHopJMpXRa639GLnJYdv5UjESBcqrJfRNiUgfHYxq...LifhDVicmjWuxATJQyvK5Hd54wpRzJJygPoRmRAdgSDjKYhr79A2ctetzdh4Ak78FN5HxoFuXCmCJvsBNXKFun8pqNZ7hUmte3xcP6vDo7VRsE8UDGTLPhE6p5.gif
میرے سٹیمیٹ کے کچھ خاص ساتھی جو کہ، بہترین پوسٹ لکھنے میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ۔میں ان کو اسٹیمیٹ کے مقابلے میں دعوت دیتی ہوں۔

@tamanna
@jytoi
@sadaf

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you for publishing an article in the Steem Kids & Parent community today. We have assessed your entry and we present the result of our assessment below.

CriteriaRemark
#steemexclusive
Plagiarism Free
AI Free
Bot Free
#burnsteem25-✅
On power down?
Review Date10/01/2025

MODs Comment/Recommendation:

Remember to always share your post on Twitter. This POST LINK is a guide to that effect.

Ok